26/03/2024
**سعودی حج و عمرہ منسٹری نے یہ تصویر جاری کی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کعبے کے سامنے جو ہاتھ گڑگڑاتے ہوئے دعا کے لیے اٹھنے چاہئیں تھے وہ ہاتھ اب تصاویر ، سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے اٹھ رہے ہیں ، 🤳
کافی لوگ اب عمرہ کے وقت مٹر گشتی کرتے ہیں ، رونے گڑگڑانے والے لوگ کافی تیزی سے گھٹ رہے ہیں ، کیا سچ میں ہمیں ایمان کی فکر ہے؟
اور یہ سب کرکے ہم کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں ، کسی کو کیا دکھانا چاہتے ہیں ، ہم بچپن سے سنتے تھے کہ حج کو جاتے وقت جو سفید احرام پہنتے ہیں اس کو کفن سمجھ کر پہنتے ہیں
تاکہ اللہ کے حضور موت بھی آ جائے تو احرام کی حالت میں موت ہو ،اور اب یہ ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ عمرے کی نہیں کسی ٹورسٹ پیلیس کی تصویریں ہو، اللہ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے، آمین
آۓ ہم سب عہد کرے کہ اللہ پاک ہم میں سے جس کو بھی اپنے گھر بلا لے تو ہم ایمانی جذبے کے ساتھ خالص اللہ کی رضاء کیلے عمرہ اور حج کی ادائیگی کرینگے اور ایسی باتوں سے اجتناب کرینگے۔اللہ ہماری ایمان کی حفاظت فرماۓ۔
آمین یارب العالمین ۔