Al Imran & Co. - Stone Suppliers and Transporter

Al Imran & Co. - Stone Suppliers and Transporter -ꜱᴛᴏɴᴇ ᴄʀᴜꜱʜᴇʀ,ꜱᴜᴘᴘʟɪᴇʀ'ꜱ ᴀɴᴅ ᴛʀᴀɴꜱᴘᴏʀᴛᴇR

24/07/2024
08/06/2022

گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار پچھلے کچھ عرصہ سے عجیب غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ اس بدحالی کی کئی اہم وجوہات ہیں جن پر اکثر و بیشتر گاڑی مالکان بحث و مباحثہ کرتے رہتے ہیں لیکن ایک اہم ترین اور بنیادی وجہ اَن پروفیشنل ڈرائیورز کی بھرمار ہے۔ یہ ایسی وجہ ہے جس پر گاڑی مالکان کُڑھتے تو بہت ہیں لیکن اس کی وجوہات اور حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا۔ ٹرک ڈرائیونگ کا شعبہ کسی دور میں بہت پُرکشش اور باعزت پروفیشن سمجھا جاتا تھا۔ بے روزگار نوجوان اسے ایک کارآمد اور منافع بخش ہنر سمجھتے ہوئے محنت و جدوجہد سے سیکھتے تھے۔ ایک کنڈیکڑ کو چھوٹا استاد اور پھر بڑا استاد بنتے بنتے دس سال تک کا عرصہ لگ جاتا تھا، اور یوں جو ڈرائیور تیار ہوتا تھا وہ صرف اسٹیرنگ کا ڈرائیور نہیں بلکہ گاڑی کو تکنیکی اعتبار سے بھی سمجھتا اور سفر کے اصول و ضوابط سے بھی باخبر ہوتا تھا۔

لیکن پھر جیسے جیسے گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا، ویسے ویسے یہ لاجواب ہنر چھ چھ ماہ میں تیار کردہ سینئر استادوں کے ہاتھوں اپنی پستی کی انتہاؤں کو پہنچ گیا۔ اس گراوٹ کی بھی جہاں کئی توجیہات پیش کی جا سکتی ہیں، وہیں ایک بنیادی وجہ گاڑی مالکان کا لالچ بھی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جس تناسب سے گاڑی مالکان کے منافع میں اضافہ ہوا، اسی شرح سے ڈرائیورز کی ماہانہ انکم بھی بڑھائی جاتی لیکن ہوا اس کے برعکس۔ گاڑی مالکان کی گاڑیاں سن 2001 سے سن 2016 تک ایک ایک چکر کی بچت پچاس ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک دینے لگیں جبکہ ڈرائیورز کی حق حلال کی اجرت صرف دس سے بیس ہزار روپے ماہانہ تک محدود رہی۔ اور وہ بھی 24 گھنٹے اور مہنیے کے 30 دن نوکری کے بعد۔ اس طرح ٹرانسپورٹر تو ایک گاڑی سے دس گاڑیوں تک پہنچ گیا جبکہ ڈرائیونگ کا شعبہ اپنی اہمیت اور کشش کھو بیٹھا۔ ہنرمند ڈرائیورز آہستہ آہستہ اس سیکٹر سے مخدوش ہو گئے جن کی جگہ نئے اَن پروفیشنلز نے لے لی۔

آج حالت یہ ہے کہ شعبہِ ڈرائیونگ میں آنے والا ہر نیا شخص یہ سمجھ بیٹھا ہے کہ اسے یہاں حق حلال کی روزی نہیں ملے گی۔ مالک نے تنخواہ 20 ہزار سے زیادہ نہیں دینی باقی کا گزارہ مالِ حرام سے کرنا ہو گا۔ اور جب کمانا ہی حرام ہے تو پھر کیا پرواہ کہ وہ تھوڑا ہو یا زیادہ۔۔۔۔یوں گاڑی مالک اور ڈرائیور کے درمیان ایک کھینچا تانی جاری ہے کہ کون زیادہ رقم ہتھیا لے۔ جس کا خمیازہ بالآخر دونوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کی وجہ سے حادثات کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس سے گاڑی مالکان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اس کی اصلاح پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

ہر ذی شعور انسان جانتا ہے کہ آج مہنگائی کے اس دور میں 20 سے 25 ہزار میں گھر چلانا ناممکن ہو چکا ہے لہذا یہ ہو نہیں سکتا کہ اس اجرت میں پروفیشنل ڈرائیورز پیدا ہو سکیں۔ اگر گاڑی مالکان کاروبار میں برکت اور بہتری چاہتے ہیں تو اس اہم ایشو پر توجہ دیں۔ ڈرائیورز کو مناسب اور بروقت تنخواہ دیں، وقت پر چھٹی اور میڈیکل کی سہولت دیں، گالی گلوچ اور مار کٹائی سے پرہیز کریں، بڑی کمپنیاں ڈرائیورز کیلئے پروفیشنل ٹریننگ اور سکِل ڈویلپمنٹ پروگرامز کا انعقاد کریں۔ یہ وہ اقدامات ہیں جن سے اس شعبہ کی زبوں حالی میں بتدریج کمی ہو گی اور قوی امکان ہے کہ یہ شعبہ ایک بار پھر قابل اور محنتی افراد کی آماج گاہ بن جائے گا۔ یاد رکھیں اس شعبے کی تباہی میں کئی سال کا عرصہ لگا ہے، یہ ناممکن ہے کہ راتوں رات حالات سازگار ہو جائیں لہذا اصلاحات کی طرف قدم بڑھائیں اور بہتری کا تحمل سے انتظار کریں۔
۔
منجانب:
محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن

01/05/2022

All wealth is the product of labour.
(Labourers busy in loading vegetables on a donkey cart from delivery truck in Hyderabad)

On this day let's pay tribute & respect to our forefathers and shuhada for their struggle, hard work & great sacrifice. ...
23/03/2022

On this day let's pay tribute & respect to our forefathers and shuhada for their struggle, hard work & great sacrifice. May the 'Sabz Hillali' parcham of our motherland always fly high 🇵🇰

LONG LIVE PAKISTAN 🇵🇰 .

Pakistan's first female truck driver Shameem Akhtar dies of cardiac arrest. May Allah grant this brave woman a high posi...
31/08/2021

Pakistan's first female truck driver Shameem Akhtar dies of cardiac arrest. May Allah grant this brave woman a high position in Paradise

Address

Al Imran & Co./Stone Suppliers And Transporter, Pull 111 SB, Faislabad Road
Sargodha
40100

Telephone

+923028608655

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Imran & Co. - Stone Suppliers and Transporter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Imran & Co. - Stone Suppliers and Transporter:

Shortcuts

Share