Bikers Mafia

Bikers Mafia Bikers Mafia is a right place where you get your desire come to life for sports bikes.under one roof you get to choose new.and restored bikes

20/02/2023

مجھے سمجھ نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ نے دوکاندار سے راشن خریدنے کے بعد گھر آکر کسی بینر پہ موٹے حروف سے یہ لکھا ہے کہ میں فلاں دوکاندار کا تہہ دل سے مشکور ہوں جس نے مجھے سودا سلف دیا۔
کیا کبھی سبزی منڈی سے سبزی خریدنے کے بعد آپ نے فیس بک پر اس کے سبزی والے کی تصویر کے ساتھ یہ پوسٹ کی ہے کہ آج مجھے آلو،بینگن اور ٹماٹر دینے پر میں سبزی فروش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؟
کیا کبھی آپ نے بس میں سفر کرکے منزل پر پہنچنے کے بعد آسمان کو پرشگاف نعروں سے لرزا دیا ہے کہ میں ہم ڈرائیور کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں اپنے علاقے سے منزل تک پہنچایا۔
یقینا آپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔
اگر میں پوچھوں کیوں؟
تو آپ کا جواب یہ ہوگا کہ دوکاندار کونسا ہمیں فری کا راشن دیا ہے،ہر چیز حتی کہ ماچس تک کے پیسے دیے ہیں ہم نے۔
سبزی والے نے ہم پر احسان نہیں کیا ہے،ہر چیز کی رقم وصول کیا ہے،اب بھلا اس کے نام کے نعرے کیوں لگائیں ہم؟
بہت خوب ،اور یہ جواب مناسب ہے بلکہ یہی بہترین جواب ہے۔
اب آتے ہیں اصل بات کی طرف
آپ کا ایم پی اے ، ایم این اے ، سینیٹر ، وزیر ، کیا یہ فی سبیل اللہ آپ کے علاقے میں کام کرتے ہیں؟
کیا یہ اپنا پیسہ آپ پر خرچ کررہے ہیں؟
کیا یہ خدمت کے جذبے سے اپنے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے حصول کے لیے سیاست میں آئے ہیں؟
یہاں بھی آپ کا جواب نہیں میں ہوگا ۔
تو کیا وجہ ہے کہ ایک ٹرانسفارمر کی مرمت پر کم لمبی چوڑی تعریفی تحریریں ان کے نام کرتے ہیں،
کیا وجہ ہے کہ ایک ٹیوب ویل لگانے پر ہم ان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں؟
کیا وجہ ہے کہ روڈ کی مرمت پر ہم ان کے دست بوسی کررہے ہوتے ہیں۔
کیا وجہ ہے کہ بجلی یا پانی یا نالیوں کے مسائل حل کرنے پر ہم کی مدح و ثناء میں دنیا جہاں کے ڈکشنریوں سے موٹے موٹے الفاظ ڈھونڈ کر ان کی خدمت میں پیش کررہے ہوتے ہیں؟
کیا انہوں نے ہم پر احسان کیا ہے؟
تنخواہ لیتے ہیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے۔
اپنا علاج ہمارے پیسوں سے کرتے ہیں۔
اپنے بچوں خو بڑے بڑے بڑے اداروں میں ہمارے پیسوں سے پڑھاتے ہیں۔
دبئی اور یورپ کے تفریحی اسفار ہمارے پیسوں سے کررہے ہوتے ہیں۔
بڑے بڑے محلات،گاڑیاں،گارڈز،سب کچھ ہم سے لوٹ کر حاصل کرتے ہیں۔
ان کا پیٹرول ڈیزل فری،ٹیلیفون کالز فری،ملکی اسفار فری،علاج معالجہ فری
فری کا مطلب عوام کو نچوڑ کر ان سے ٹیکسز کے ذریعے سب مزے اڑا رہے ہیں۔
اور عوام کی یہ حالت ہے کہ روڈ بننے پر ناچ رہی ہے،نالی بننے پر ایم پی ایم این کے سامنے تشکرانہ آنکھوں سے شکریہ ادا کررہی ہے۔
سمجھو اپنی اہمیت کو۔
یہ غلامانہ سوچ ختم کردو، کوئی تعریفی پوسٹ یا تحریر ان کے حق میں نہیں لکھیں،بلکہ اپنے حقوق ان کے سامنے رکھ کر زبردستی ان سے لیں۔
آپ ہی اصل پاور ہو،آپ کے بغیر یہ لوگ بھی آپ جیسے ہیں،کوئی ایکسٹرا پاور ان کے پاس نہیں،یہ جو راج کررہے ہیں آپ کی وجہ سے اور آپ ایک سٹریٹ لائٹ لگانے پر اپنے ایم پی اے ، ایم این پر فدا ہوجاتے ہو۔
اتار پھینکو اس غلامانہ سوچ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

our new venture in china
25/06/2019

our new venture in china

Address

Main Commercial Market Road Opposite Kfc Near Chandni Chowk
Rawalpindi
46000

Telephone

03158509005

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bikers Mafia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share