RYK Desert RALLY & Adventure Club

RYK Desert RALLY & Adventure Club Explore Rahim Yar Khan... Desert racing is the act of racing through the desert in a 2 or 4 wheeled off-road vehicle.

Races, which generally consist of two or more loops around a course covering up to 5 miles, can take the form of Hare and Hound or Hare scramble style events, and are often laid out over a long and harsh track through relatively barren terrain. Desert racing vehicles, which include rugged enduro-style motorcycle, four wheeled all-terrain vehicles, pickup trucks (like Trophy Trucks), and dune buggies, have specialized suspensions with increased wheel travel

31/01/2026

The purest bond you’ll see today. ❤️ There is a different kind of peace in the mountains that words can’t describe. Who would you want to travel here with?

شیخ زید ائیرپورٹ رحیم یارخان سے نیشنل اور انٹرنیشنل فلائٹس بحال کی جائیں۔ ✈️ عوام کا حکومت سے مطالبہ ✈️تین صوبوں کے سنگم...
10/01/2026

شیخ زید ائیرپورٹ رحیم یارخان سے نیشنل اور انٹرنیشنل فلائٹس بحال کی جائیں۔ ✈️
عوام کا حکومت سے مطالبہ
✈️تین صوبوں کے سنگم پر واقع
55لاکھ سے زائد آبادی رکھنے والا اور پاکستان کی سب سے بڑی کھاد بننے والی فیکٹریز ایف ایف سی، فاطمہ فرٹیلائزرز، ملٹی نیشنل کمپنیز، یونی لیور، کوکا کولا اور پانچ بڑی شوگر ملز، خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی، شیخ زید میڈیکل کالج
انٹرنیشنل ڈیزٹ جیپ ریلی کے حوالے سے مشہور اور پنجاب میں بزنس کیمونٹی کے حوالے سے چھٹا بڑا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رکھنے والا اور سینکڑوں کی تعداد میں کاٹن فلور آئل اینڈ رائس ملز کپاس گندم اور آموں کے حوالے سے انہتائی زرخیز اور اربوں روپے سالانہ ٹیکس حکومت پاکستان کو ادا کرنے والا ضلع رحیم یارخان✈️ قومی و انٹرنیشنل فلایٹس✈️ سے آخر محروم کیوں ؟عوام کا حکومت سے بھرپور مطالبہ ھے کہ ✈️شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ ✈️ سے ہفتہ وار نیشنل اور انٹرنیشنل فلائیٹس سعودی عرب، دبئی، قطر، عمان کے لیے بحال کی جائیں✈️

اب ہونڈا اور سوزوکی کی پاکستانی مارکیٹ سے چھٹی کا وقت ہوا چاہتا ہے سپر ایشیا نے چھ لاکھ کے بجٹ میں دو سو پچاس سئ سی بائی...
26/12/2025

اب ہونڈا اور سوزوکی کی پاکستانی مارکیٹ سے چھٹی کا وقت ہوا چاہتا ہے
سپر ایشیا نے چھ لاکھ کے بجٹ میں دو سو پچاس سئ سی بائیک متعارف کروا دی ۔ بائیک لورز کے لئیے بہترین انتخاب ہے اس بجٹ کے اندر جو کے دو سو پچاس سی سی بائیک ہے ۔ سوزوکی اور ہنڈا کی ایک سو پچاس سی سی بائیک اس وقت ہانچ لاکھ سے اوپر ہے ۔ اب لوگ کہئنگے یہ چائینز ہے اس کے پارٹس نہی ملینگے ۔ زونشین ایک عالمی معیار کی کمپنی ہے جس کے بائیک پہلے سے پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب تھے اور اس کے پارٹس باآسانی مل جاتے ہیڻ ۔ میں اس پوسٹ کی کوئی پیڈ پروموشن نہی کر رہا لیکن جو پاکستانی عوام کو بہتر پراڈکٹ مہیا کریں اور پاکستانی عوام کو لوٹنے والی کمپنیوں کے مقابلے میں اچھی پراڈکٹ لانچ کریں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے ۔ باقی یہ بائیک ان لوگو۾ کے لئیے ہے جو بائیک چلانے کا شوق رکھتے ہیں اور ٹورز کرتے ہیں ۔ سیونٹی والے حضرات اس پوسٹ سے دور رہیں 🙏

رحیم یار خان کا قدیم راز: پتن مینارہ! 🏰کیا آپ جانتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کے صحرا میں ایک ایسا مینار کھڑا ہے جو 2500 سال پر...
13/12/2025

رحیم یار خان کا قدیم راز: پتن مینارہ! 🏰
کیا آپ جانتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کے صحرا میں ایک ایسا مینار کھڑا ہے جو 2500 سال پرانی تاریخ کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے؟
رحیم یار خان شہر سے چند کلومیٹر دور واقع پتن مینارہ صرف ایک ڈھانچہ نہیں، بلکہ قدیم تہذیبوں کی خاموش گواہی ہے۔
🔍 تاریخ کے اوراق سے:
* بدھ مت کا اسٹوپا؟ ماہرینِ آثار قدیمہ کا ماننا ہے کہ یہ مینار اصل میں ایک بدھ مت کا اسٹوپا تھا جو ہزاروں سال پہلے یہاں آباد ایک بڑی شہری بستی کا حصہ تھا۔
* رہنمائی کا مینار: ایک اور دلچسپ روایت یہ ہے کہ یہ قدیم زمانے میں دریائے سندھ میں سفر کرنے والے کشتی رانوں کے لیے "لائٹ ہاؤس" (رہنمائی کے مینار) کا کام دیتا تھا، کیونکہ ماضی میں دریا اس کے قریب سے بہتا تھا۔
* بکھرا ہوا حسن: وقت کی ستم ظریفی اور موسموں کی سختی نے اس مینار کا بڑا حصہ گرا دیا ہے، لیکن جو باقیات موجود ہیں وہ اب بھی اپنے فن تعمیر کی عظمت بیان کرتی ہیں۔
💡 آج کے سیاحوں کے لیے:
اگر آپ تاریخ، فن تعمیر اور آثار قدیمہ سے دلچسپی رکھتے ہیں، تو پتن مینارہ کا دورہ آپ کو وقت میں پیچھے لے جائے گا۔ اس کی ویران خوبصورتی اور پراسرار ماحول آپ کو ضرور متاثر کرے گا۔
📍 لوکیشن اور سفر کا نوٹ:
* مقام: رحیم یار خان، پنجاب، پاکستان۔
* سفر: رحیم یار خان شہر سے آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے۔
اگلی بار جب آپ رحیم یار خان کا سفر کریں تو اس تاریخی خزانے کو دیکھنا مت بھولیں۔
💬 سوال:
کیا آپ نے کبھی پتن مینارہ کا دورہ کیا ہے؟ اپنے تجربے کمنٹس میں شیئر کریں!

اسلام و علیکم۔ موٹر سائکل رجسٹریشن نمبرRNO-15-9149جس کسی کے پاس ہے رابطہ کرے ورنہ قانونی طریقے سے ایکسائز سے بند کروا دی...
12/12/2025

اسلام و علیکم۔ موٹر سائکل رجسٹریشن نمبر
RNO-15-9149
جس کسی کے پاس ہے رابطہ کرے ورنہ قانونی طریقے سے ایکسائز سے بند کروا دی جائے گی۔
اور اگر کوئی اس شخص کو جانتا ہے تو بھی مدد کرے۔

👑 صحرائی ہیرو کو خراجِ تحسین: عبدالرحمٰن "وائلڈ رش" 👑رحیم یار خان اور RYK Desert RALLY & Adventure Club پیج کی جانب سے ا...
12/12/2025

👑 صحرائی ہیرو کو خراجِ تحسین: عبدالرحمٰن "وائلڈ رش" 👑
رحیم یار خان اور RYK Desert RALLY & Adventure Club
پیج کی جانب سے ایک عاجزانہ خراجِ تحسین!
ہم عبدالرحمٰن "وائلڈ رش" (وینم بوائے) کی غیر معمولی بہادری، محنت اور پاکستان کی وائلڈ لائف کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن کو سراہتے ہیں۔
🏜️ صحرا کا فخر، بہاؤ لپور ڈویژن کا ستارہ!
بہاؤ لپور ڈویژن کی سرزمین نے ہمیشہ بہادر سپوتوں کو جنم دیا ہے۔ عبدالرحمٰن نے اپنی زندگی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔ ان کا کام صرف ریسکیو تک محدود نہیں، بلکہ وہ چولستان کے سخت ترین ماحول میں بقا (Survival) اور آگاہی کی ایک زندہ مثال ہیں۔
* 🏆 RY K Desert Rally کی جانب سے اعتراف: ہم، R Y K Desert Rally کے منتظمین، عبدالرحمٰن کے اُس عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو انہوں نے صحرائے چولستان میں جانوروں اور انسانوں کی حفاظت کے لیے دکھایا۔ ان کا بے خوف رویہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا اس صحرائی ریلی کے شرکاء میں پایا جاتا ہے۔
* 🐍 جان جوکھوں میں ڈال کر خدمت: سانپوں اور دیگر زہریلی مخلوق کے ساتھ کام کرنے کی ان کی مہارت اور لگن، اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ارادہ پختہ ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ انہوں نے ہزاروں جانوروں کی زندگیاں بچا کر ایک اہم ماحولیاتی کردار ادا کیا۔
* 💡 ایک متاثر کن سفر: ان کی محنت اور اپنے علاقے سے محبت ہر نوجوان کے لیے مشعلِ راہ ہے کہ وہ اپنے ہنر کو معاشرے کی بہتری اور ماحول کے تحفظ کے لیے استعمال کرے۔
عبدالرحمٰن، آپ بہاؤ لپور ڈویژن اور اس کے صحرائی ورثے کا حقیقی فخر ہیں۔
#چولستان #عبدالرحمٰن
#چولستان #عبدالرحمٰن

 # # **قلعہ اسلام گڑھ (سابقہ بھیم وار قلعہ)**چولستان کے صحرا میں رحیم یار خان کے قریب واقع یہ تاریخی قلعہ اصل میں 1665 م...
21/07/2025

# # **قلعہ اسلام گڑھ (سابقہ بھیم وار قلعہ)**

چولستان کے صحرا میں رحیم یار خان کے قریب واقع یہ تاریخی قلعہ اصل میں 1665 میں جیسلمیر کے ایک ہندو راجپوت راجہ راول سری بھیم سنگھ نے بنوایا تھا اور اسے بھیم وار قلعہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان، بشمول مقامی اینٹیں اور پتھر، جیسلمیر، ہندوستان سے لائے گئے تھے۔

1780 میں، اختیار خان سندِ الٰہی نے اس قلعے کو فتح کیا، اس کا نام بدل کر اسلام گڑھ قلعہ رکھا، اور اس کے اندر ایک مسجد تعمیر کروائی۔ چند سال بعد، نواب محمد مبارک خان دوم نے اختیار خان کو شکست دے کر قلعے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

یہ قلعہ 1971 کی پاک بھارت جنگ تک راجڑ قبیلے کے زیرِ استعمال رہا، جس کے دوران یہ گولہ باری سے متاثر ہوا اور پھر اسے ترک کر دیا گیا۔ آج، یہ علاقائی تاریخ کی ایک گواہی کے طور پر موجود ہے، حالانکہ یہ خستہ حالی کا شکار ہے اور اسے تحفظ کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

08/07/2024

حکومت کو گالیاں دینے پر بھی عنقریب ٹیکس متوقع۔

15/03/2023

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی سیاحت کا عالمی ویک بھرپور انداز سے منای...
26/09/2021

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی سیاحت کا عالمی ویک بھرپور انداز سے منایا جائے گا اور اس دوران ضلعی انتظامیہ سیاحت کے دفروغ میں دلچسپی رکھنے والی این جی اوز اور دیگر شخصیات کے ساتھ مل کر اپنے ضلع کی سیاسی، سماجی، ثقافتی اور معاشی اقدار کو اجاگر کرنے کے لئے پروگرام ترتیب دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس سے روہی بائیکرز اور کراس روٹ کلب کے زیر اہتمام سیاحت کے عالمی ویک کے آغاز کی تقریب کاافتتاح اور منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، سماجی رہنما فرحان عامر ایڈووکیٹ، روہی بائیکر کلب کے عہدیدار خرم حفیظ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع رحیم یا رخان سیاحتی لحاظ سے ایک اہم مقام رکھتا ہے یہاں وسیع و عریض خوبصورت چولستان، دریائے سندھ اور دیگر قدیمی ورثہ موجود ہے جسے ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرکے یہاں روزگار کے مواقع بھی میسر کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاحت کے عالمی ویک کے موقع پر یہ بائیکرز ضلع کے تمام سیاحتی و ثقافتی اور تاریخی مقامات پر جاکر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور پائیدار سیاحت کے بارے میں شعور اجاگر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ہماری صحت مندانہ سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں مگر اب پنجاب حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کے ویژ ن پر کورونا ایس او پیز کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغاز کر رہی ہے اور ضلع میں بھی ایسے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہیوی بائیک چلا کر موٹر بائیک ریلی کا افتتاح کیا۔

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Telephone

923347301108

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RYK Desert RALLY & Adventure Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RYK Desert RALLY & Adventure Club:

Share