03/12/2022
یو پی ایس کے بارے چند اھم معلومات۔ تحقیقاتی مضمون ۔
UPS
uninterruptible power supply
بلاتعطل بجلی کی فراہمی
یو پی ایس UPS ایک ایسا الیکٹرونکس کنٹرول سسٹم ھے ، جو کہ مین پاور ( واپڈا) کی بندش کی صورت میں لوڈ کو بلا تعطل بجلی کی سپلاٸی فراھم کرتا ھے ۔
اس سسٹم مین پاور ( واپڈا) لوڈ کو بھی چلاتی ھے اور ساتھ میں بیک اپ پاور کیلیے بیٹریز کو بھی چارج رکھتی ھیں ۔ جب مین پاور ( واپڈا , سٹی پاور) بند ھوجاتی ھے تو بیٹری میں جمع شدہ Dc پاور کو ایک انورٹر بوسٹر سرکٹ کی مدد سے AC پاور میں کنورٹ کرکے ریلے کے تھرو لوڈ کو فراھم کیجاتی ھیں ۔ مین پاور( سٹی پاور) کی بندش کی صورت میں لوڈ کو بیٹری پر شفٹ ھونے میں تقریباً 5 سے لیکر 20 ملی سیکنڈ تک کا وقت لگتی ھے ۔ تاھم یہ اتنا کم وقفہ ھے کہ چند مخصوص الکٹرونکس ڈیواٸسز کے علاوہ کسی بھی الیکٹریل یا الیکٹرونکس مشین کی آپریشن میں بریک واقع نہیں ھوتا اسلیٸے اسے ups یعنی بلا تعطل بجلی فراھم کرنے والا نظام کہتے ھیں ۔
پھر input انرجی سورسز اور لوڈ آپریشن کے اعتبار سے ups کے چند مشہور اقسام ھے ۔
# سمپل ups اور ھاٸبرڈ ups .
* *سپمل Ups یا سنگل انرجی سورس ups .
یہ ایسا Ups ھوتا ھیں جو کہ صرف سٹی پاور یا جنریٹر وغیرہ سے انپٹ پاور لیتا ھے ۔ اسی ایک پاور سورس سے بیٹری بھی چارج کرتا ھیں اور براہ راست لوڈ بھی چلاتا ھے ۔
# ھاٸبرڈ ups .. یہ ایسا Ups ھوتا ھے جو کہ سٹی پاور کے علاوہ یا ساتھ ساتھ سولر انرجی کو بھی استعمال کرتی ھے ۔
اسکے ھاٸبرڈ ups کے مزید تین اقسام ھوتی ھے ۔
* ھاٸبرڈ ups کاسب سے سادہ شکل یہ ھوتا کہ ، سولر انرجی کسی buck کنورٹر کی مدد سے بیٹری بنک میں جاتی ھیں اور بیٹری بنک سے پھر بوسٹر + انورٹر کے زریعے لوڈ کو ملتی ھے ۔
** ھاٸبرڈ Ups کے دوسرے قسم میں سولر انرجی براہ راست انورٹر + ریلے کے تھرو لوڈ کو ملتی ھے۔ اور جب سولر انرجی ختم یا لوڈ کے چلانے کیلیے ناکافی ھوجاتی ھیں تو ایک کنٹرولڈ لوجک کے مطابق لوڈ مین پاور یا بیک اپ پر شفٹ ھوجاتی ھے ۔
*** تیسرے نمبر پر ھاٸبرڈ ups کا ایڈوانس شکل ھے ۔ اس میں لوڈ باٸی ڈیفالٹ سولر انرجی پر ھی چلتی ھے ، لیکن جب آٶٹ پٹ لوڈ میں اضافہ ھوجاتا ھے یا کسی اور وجہ سے سولر انرجی میں اچانک کمی واقع ھوجاتی ھے ، تو اسی صورت میں یہ ایڈوانس ups بقدر ضرورت کچھ پاور بیٹری سے حاصل کرتی ھیں یا مین پاور ( واپڈا) سے , پھر دونوں کو مرج یعنی اکٹھا کرکے آگے لوڈ کو فراھم کرتی ھیں ۔
اسکے بعد لوڈ آپریشن کے اعتبار سے ups کی مزید دو اقسام ھیں ۔ آنلاٸن ups , اور آفلاٸن ups۔
آفلاٸن ups :> آفلاٸن ups میں لوڈ ایک ریلے کے تھرو براہ راست مین پاور (واپڈا) کے ساتھ کنیکٹ ھوتی ھیں ۔
آفلاٸن ups میں ایک مقرر شدہ حد تک وولٹیج میں کمی بیشی ، پلکچو ویشن ، سپاٸیکس ، پاور فیکٹر کی ویلیو ، اور ھر طرح کے ھارمونکس & ریڈیو فریکوینسیز وغیرہ چیزیں براہ راست لوڈ تک منتقل ھوتی ۔ یعنی اگر input وولٹیج کم زیادہ ھوجاۓ تو لوڈ کو بھی اسی طرح کم زیاد وولٹیج ملتے ھیں ۔
اسکے علاوہ اگر مین پاور ( واپڈا ) بند ھوجاۓ تو لوڈ کو بیک اپ پر شفٹ ھونے میں ریلے سوٸچز کی وجہ سے 5 ملی سیکنڈ سے لیکر 20 ملی سیکنڈ تک وقت بھی لگتا ھے ۔
اسی وجہ سے اس طرح کے ups کو آفلاٸن ups کہتے ھیں ۔
آفلاٸن ups میں آنلاٸن ups کی نسبت لوڈ کم محفوظ ھوتی ھیں ۔
دوسرا قسم آنلاٸن ups ھیں۔
آنلاٸن Ups :> اس سسٹم میں سب سے پہلے مین پاور ( واپڈا ) ac فلٹر میں ، پھر برج ریکٹی فاٸر میں ، ریکٹی فاٸر کی مدد سے AC پاور صاف ستھری DC پاور میں کنورٹ ھوجاتی ھے ، ریکٹی فاٸر کے بعد DC فلٹر میں چلی جاتی ھیں ۔ DC فلٹر میں بجلی سے ھر طرح کے سپاٸکس اور ھارمونکس ختم ھوجاتی ھیں ۔ اسکے بعد یہی فیور DC دو لاٸنوں میں تقسیم ھوجاتی ھے ۔ لاٸن نمبر 1 ، ایک قسم کے DC to DC ، PFI بوسٹ کنورٹر میں چلی جاتی ھے جو کہ بوسٹنگ کیساتھ ساتھ پاور فیکٹر کو بھی نارمل کردیتا ھے ۔ بوسٹر وولٹیج لیول کو VDC325 سے لیکر 800VDC تک پہنچا دیتی. یہ وولٹیج لیول مختلف ups میں مختلف ھوتا ھیں یعنی کہ سنگل فیز اور تھری فیز ۔ low پاور اور high پاور وغیرہ کے حساب سے ۔ پھر یہی لاٸن نبر 1 بوسٹ کنورٹر کے بعد DC بس کو چلی جاتی ھیں ، DC بس کے بعد انورٹر اور اسکے بعد فلٹر کو چلی جاتی ھے ۔ یہی انورٹر DC پاور کو فیور ساٸن ویو AC میں کنورٹ کردیتی ھیں جو کہ ھر قسم کے ھارمونکس ، سپاٸیکس ، پلکچویشنز اور وولٹیج کی کمی بیشی سے صاف ھوتی ھیں اور آگے پھر لوڈ کو ملتی ھیں ۔
لاٸن نمبر 2 ، ایک بیٹری چارجر کی طرف چلی جاتی ھیں ، چارجر بیٹری بینک کو چارج کرتی ھیں، یہی لاٸن نمبر 2 بیٹری بینک سے آگے dc To dc بوسٹ کنورٹر نمبر 2 میں چلی جاتی ھیں ، بوسٹ کنورٹر نمبر2 بیٹری بنک کے وولٹیج لیول DC to DC بوسٹر نمبر 1 مطابق کرتی ھیں اور پھر آگے DC بس کے ساتھ کنکٹ ھوجاتی ھیں ، اور DC بس انورٹر کیساتھ کنکٹڈ ھوتی ھیں ۔ اور انورٹر براہ راست لوڈ کیساتھ ۔
آنلاٸن ups میں لوڈ بغیر کسی ریلے سوٸچ کے ھر وقت مین پاور ( واپڈا ) اور بیٹری بنک کے ساتھ کنکٹڈ رھتی ھیں ۔ جیسے ھی مین پاور (واپڈا ) فیل ھوجاتی ھے ۔ تو لوڈ بغیر بریک لیۓ ھوۓ
( زیرو ٹاٸیم بریک )
بیک اپ پر شفٹ ھوجاتی ھیں۔
اس سسٹم میں چونکہ لوڈ مین پاور واپڈا سے بیک اپ پر شفٹ ھونے میں 1 ماٸیکرو سکینڈ ( سیکنڈ کے دسویں لاکھ حصّہ)
کا وقفہ بھی نہیں لیتا یعنی لوڈ کی پاور سپلاٸی لاٸن ڈسکنکٹ نہیں ھوتی اسی لیے اسے آنلاٸن upsکہتے ھیں ۔
آنلاٸن ups ایسے حسّاس الیکٹرونکس آلات کیساتھ لگاٸی جاتی جس کیلیے ٹرانسفر ٹاٸم ، سپاٸکس ، پلکچویشن ریڈیو فریکوینسیز وغیرہ مسٕلہ پیدا کرتی ھیں ، یعنی سپاٸکس یا ھارمونکس کی وجہ سے ان حساس قسم کے کمپیوٹرز وغیرہ کے ڈیٹا & ریکارڈ پر اثر پڑتی ھے یا ضاٸع ھونے کا خدشہ موجود ھوتا ھیں وھاں آنلاٸن ups استعمال کی جاتی ھیں ۔
اسکے بعد ups کا ایک اور قسم بھی ھے جسے on grid سسٹم کہتے ھیں ۔ در اصل آن گرڈ ups بھی ھاٸبرڈ ups کا ھی ایک ultra pro ورجن ھے ۔ اس سسٹم میں ھوتا یہ ھے کہ مثلاً آپ نے اپنے گھر یا دوکان میں 10kw کا سسٹم لگا یا ھیں ۔ اب دن کے کسی وقت آپ کا ٹوٹل لوڈ چار یا پانچ کلو واٹ ھوگیا ۔ آپکے ساتھ سولر پینلز 10kw پاور پیدا کر رھا ھیں لیکن اس وقت آپکی ضرورت چار یا 5 کلو واٹ رھ گیا ھے ۔ تو On grid ups آپ کے ضرورت سے اضافی یہ 5 کلو واٹ پاور نیشنل گرڈ سٹیشن ( واپڈا) کو فراھم کر رھی ھوتی ھیں ۔ اور پھر جب کبھی آپکو ضرورت ھوتی ھیں تو پھر واپڈا آپکو اسکے بدلے اتنے kwh بجلی فراھم کرتی ھیں ۔
تاھم on grid سسٹم میں ابھی چند مساٸل ھیں ۔ کچھ مساٸل قانونی ھیں اور کچھ ٹیکنیکلی۔ قانونی مساٸل تو یہ ھیں کہ on grid سسٹم کو حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ کرنا ھوتا ھے تاکہ لین دین کا معاملہ صاف ھوجاۓ ۔
اور ٹیکنکل مساٸل میں اول یہ کہ آپ اپنے on grid سسٹم سے حکومت کو تب بجلی فروخت کرسکتے ھیں جب حکومتی لاٸنوں میں بجلی موجود ھو ، یعنی کہ لوڈ شیڈنگ کے وقت آپ کی طرف سے سپلاٸی حکومتی لاٸن میں نہیں جاٸیگی ، دوسرا بڑا مسٕلہ وولٹیج لیول کا ھے ۔ مثلاً آپکے on grid ups کی آٶٹ پٹ 220 ھے ، سٹی پاور لاٸن میں بھی اتنی ھی وولٹیج ھونی چاھیۓ ۔ 15 سے 20 فیصد تک کی کمی بیشی کی گنجاٸش ھوسکتی ھے لیکن اس سے زیادہ نہیں ۔ مطلب یہ کہ اگر حکومتی لاٸن میں 220 کی جگہ 190vac یا240vac آۓ تو on grid سسٹم خود کو اسکے ساتھ ایڈ جسٹ کرلیتا ھے ۔ لیکن اگر حکومتی لاٸن میں 150vac یا 120 vac موجود ھو تب بھی آپ کےon grid سسٹم سے نیشنل گرڈ کو بجلی نہیں ملیگی ۔ یعنی آپ اپنی بجلی حکومت کو فروخت نہیں کرسکتے ھو۔
یہاں تک میرے ذھن میں جو تھا میں نے حصولِ رضاۓ الٰہی کیلیے آپ لوگوں کیساتھ شیٸر کیا ۔ مزید بھی اگر موقع ملا تو ان شاء اللہ مندرجہ بالا upses کے انسٹرکشن مینول ، سٹرکچر ، فالٹ اینڈ ٹربل شوٹنگ کے بارے ٹیکنکلی کفتگو کرتے رھینگے ۔
میرے تحقیق و تحریر میں بہت ساری غلطیوں کی گنجاٸش ھوسکتی ھیں لہاذا اس کیلیے معزرت خواہ ھیں ۔ اپنی دعاٶں میں یاد رکھیۓ گا ۔
سیّد فہیم الحق المردانی ، الیکٹریکل سپرواٸزر پرل کانٹینینٹل ھوٹل ملم جبہ سوات kpk .
3 دسمبر 2022.