Rescue1122 Mardan

Call Directions Website Contact the business

Rescue1122 Mardan Government Organization
Emergency Rescue Service (Rescue 1122)

Pre-Hospital

Rescue 1122 service provides variety of services in case of emergency which include:

Pre-Hospital Medical Service
Rescue Ambulances are fabricated with latest international standard medical equipment with trained Emergency Medical Technicians (EMTs)

Fire Fighting Service
Fire trucks fabricated on modern technology of foam, CO2 and DCP in addition to traditional water system, capable of Fighting against every class of fire with specialized Fire Rescuers (FRs). Search and Rescue Operational Service
Search and Rescue Operation Vehicles fabricated with all modern Rescue equipment including Audio-Video Search Cameras, different cutters, Electric wench, Boats etc with skilled Disaster Emergency Rescue Team (DRs).

ریسکیو 1122 مردان کی جانب سے عبدالولی خان یونیورسٹی کے طلباء کے لیے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقادڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع ...
20/10/2026

ریسکیو 1122 مردان کی جانب سے عبدالولی خان یونیورسٹی کے طلباء کے لیے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایات پر ریسکیو 1122 مردان کی جانب سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے شعبہ بائیو کیمسٹری کے طلباء کے لیے ایک روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹریننگ کے دوران طلباء کو ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے، زخمیوں کی فوری دیکھ بھال اور کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت اور مؤثر اقدامات کے حوالے سے آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔

اس تربیت کا مقصد طلباء میں ابتدائی طبی امداد سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور انہیں ہنگامی حالات میں انسانی جانیں بچانے کے قابل بنانا ہے۔

20/10/2026

ریسکیو1122 مردان/آگ

مردان: جامڑہ میں گانئی پوگ پر آگ بھڑک اٹھی. ریسکیو1122

مردان: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

مردان:ریسکیو1122 فائر فائیٹرز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو1122مردان/ فائرنگمردان: فاطمہ کلے میں گولی چلنے سے 18 سالہ موسیٰ ولد عالمگیر جانبحق۔ ریسکیو1122 مردان:ریسکیو1122 م...
20/10/2026

ریسکیو1122مردان/ فائرنگ

مردان: فاطمہ کلے میں گولی چلنے سے 18 سالہ موسیٰ ولد عالمگیر جانبحق۔ ریسکیو1122

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق نوجوان کو انذرگی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو1122مردان/ ٹریفک حادثہ مردان: شیخ ملتون سیکٹر ای میں کیری ڈبہ اور موٹر کار کی آپس میں تصادم، 2 سکول بچوں سمیت 3 اف...
20/10/2026

ریسکیو1122مردان/ ٹریفک حادثہ

مردان: شیخ ملتون سیکٹر ای میں کیری ڈبہ اور موٹر کار کی آپس میں تصادم، 2 سکول بچوں سمیت 3 افراد زخمی۔ ریسکیو1122

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو1122مردان/ھفتہ وار رپورٹ 12 اکتوبر تا 18 اکتوبر 2026۔مردان، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا...
19/10/2026

ریسکیو1122مردان/ھفتہ وار رپورٹ 12 اکتوبر تا 18 اکتوبر 2026۔

مردان، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز مردان ڈویژن عمران خان یوسفزئی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو1122 کے اہلکار عوام کو ان کے دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی بروقت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

مردان، گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 مردان کو مجموعی طور پر 7 ہزار 377 سو کالز موصول ہوئیں۔

مردان، ریسکیو 1122 نے گزشتہ ھفتے کے دوران مجموعی طور پر 4 سو 37 حادثات و واقعات میں خدمات پیش کیں۔

مردان، 59 روڈ ٹریفک حادثات، 18 ڈیلوری کیسز سمیت 3 سو 52 میڈیکل ایمر جینسز پیش آئے۔

مردان، ریسکیو 1122 نے آگ لگنے کے 05 حادثات میں کارروائی کرتے ہوئے خدمات فراہم کیں.

مردان، چھت گرنے کا ایک، گرنے یا دیگر متفرق کے 14 حادثات پیش آئے.

مردان، فائرنگ گولی لگنے، لڑائی اور جرائم کے 06 واقعات رونما ہوئے.

مردان، ان حادثات میں 20 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔

مردان، ریسکیو 1122 نے 419 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

مردان، ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 72 ایمرجنسیز کے دوران 71 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ ایک مریض کو ضلع سے باہر ہسپتال منتقل کر دیا۔

18/10/2026
ریسکیو1122 مردان / واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر کلپانی کسئی پل، بغدادہ پل...
18/10/2026

ریسکیو1122 مردان / واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر کلپانی کسئی پل، بغدادہ پل، شنکی ڈھنڈ اور جلالہ میں ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیمیں ضروری ریسکیو آلات کے ہمراہ تعینات ہیں۔

ریسکیو1122 اہلکار ڈوبنے کے واقعات سے بچاؤ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل الرٹ ہیں جبکہ مختلف مقامات پر شہریوں کو نہروں اور گہرے پانی میں نہانے کے خطرات سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ نہروں، دریاؤں اور گہرے پانی میں نہانے سے گریز کریں، بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

ریسکیو1122مردان/ ٹریفک حادثہ مردان: تخت بھائی ڈی تھری ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکرانے کے باعث نہر میں جا...
17/10/2026

ریسکیو1122مردان/ ٹریفک حادثہ

مردان: تخت بھائی ڈی تھری ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکرانے کے باعث نہر میں جا گری، 2 افراد زخمی۔ ریسکیو1122

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مردان: ریسکیو1122 ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو ٹیم نے امداد فراہم کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کو ریکور کر لیا۔

17/10/2026
ریسکیو1122 مردان کے زیرِ اہتمام حادثات سے بچاؤ کا عالمی دن کے حوالے سے آگاہی پیغامدنیا بھر کی طرح 17 اکتوبر کو حادثات سے...
17/10/2026

ریسکیو1122 مردان کے زیرِ اہتمام حادثات سے بچاؤ کا عالمی دن کے حوالے سے آگاہی پیغام

دنیا بھر کی طرح 17 اکتوبر کو حادثات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد حادثات سے بچاؤ، بروقت طبی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

ریسکیو1122 مردان ہر سال ہزاروں ہنگامی واقعات میں عوام کو امدادی خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں ٹریفک حادثات، کام کے دوران پیش آنے والے حادثات اور دیگر ہنگامی صورتحال شامل ہیں۔

ریسکیو1122 مردان عوام سے اپیل کرتا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہنیں، گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں اور دورانِ کام حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

حادثے کی صورت میں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنا اور بروقت ہسپتال منتقل کرنا قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ریسکیو1122 مردان عوام کو یقین دلاتا ہے کہ ہنگامی حالات میں بروقت امدادی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 پر رابطہ کریں۔

Address

Rescue1122 Distric Head Office Near Gate No 3 Mardan Medical Complex
Mardan Cantonment
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue1122 Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rescue1122 Mardan:

Shortcuts

Share