Ali Rent A Car

Ali Rent A Car It is a great honor to introduce our Ali Rent-A-Car, which is serving in Pakistan since 1999.

Ali Rent-A-Car has a wide range of vehicles fleet in excellent and immaculate condition with very reasonable rental packages. We Deal in Car Rental Services, Tour Operating, Wagon and Bus Services and Providing Transport Services in Exhibitions and Conferences.

18/06/2025
18/06/2025
15/06/2025
15/06/2025

‏گورے نے ضیا کو بتایا کہ NPTنیوکلئیر ڈیل سائن کرو اور فائدے گنوائے اور کہا تم سائن کیوں نہی کرتے
ضیا نے مسکرا کر کہا آزادی کی کوئی قیمت نہی ہوتی ہے
یاد رہے ایران نے NPTپر 1968میں سائن کئیے اور 1970میں اس کو rectify کر کے ایٹم بم نا بنانے کا عہد کیا تھا

11/08/2024

پاکستانی ہیرو ارشد ندیم اور بھارتی پروپیگنڈا
پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم جنہوں نے نہ صرف اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر کے ساتھ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ 2008 کے بیجنگ میں منعقدہ اولمپکس میں بنایا گیا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بلاشبہ ہم تمام پاکستانی قوم بجا طور پر خوشی سے مسرور اور شاداں و فرحاں ہیں اور ارشد ندیم کو دل و جان سے سلام پیش کرتے ہیں-
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ارشد ندیم کا حریف بھارت کا ایک اچھا ایتھلیٹ نیراج چوپڑا تھا جس نے اچھا مقابلہ کیا اور سلور میڈل حاصل کیا۔ نیراج چوپڑا اور ان کے خاندان (بالخصوص ان کی والدہ) نے اس سلسلے میں اچھا پیغام دیا مگر بھارتی میڈیا حسب سابق سیاہ پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ مثلا" یہ کہ "ارشد ندیم کے پاس پروفیشنل جیولن خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ اس کے بھارتی مدمقابل نیراج چوپڑا نے اسے جیولین خریدنے میں مدد دی۔"
ٹوٹل اور سیاہ بھارتی پروپیگنڈا۔ آیئے ارشد ندیم کی کہانی پڑھتے ہیں۔
ارشد ندیم 1997 میں ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں پیدا ہو ئے اور اس طرح 2024 میں ان کی عمر 26 سال ہے۔ ارشد ندیم نے 2012 میں 14 سال کی عمر میں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں شمولیت اختیار کر کےجیولین تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ 2016 میں، انہیں ورلڈ ایتھلیٹکس کی جانب سے اسکالرشپ ملی جس کی وجہ سے وہ ماریشس میں IAAF ہائی پرفارمنس ٹریننگ سینٹر میں تربیت حاصل کرنے کے اہل ہو گئے۔ سسٹم نے ان کو تربیت کے لیے جنوبی افریقہ بھیجا۔ فروری 2016 میں، ارشد ندیم نے بھارت کے شہر گوہاٹی میں ساؤتھ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے ایتھلیٹکس ایونٹ میں قومی ریکارڈ اور 78.33 میٹر کا اپنا ذاتی بہترین ریکارڈ قائم کیا۔ تب سے اُن کا باقاعدہ پروفیشل کیرئیر کامیابی سے چلتا رہا۔ ان کی چند چیدہ چیدہ کامیابیاں ذیل میں درج ہیں:-
1۔ 2016 میں ساؤتھ ایشین گیمز منعقدہ گوہاٹی بھارت میں 78.33 میٹر تھرو کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔
2۔ 2016 میں ایشیائی جونئیر ایتھلیٹکس چمپئین شپ منعقدہ ہو چی من شہر ویتنام میں 73.40 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
3۔ 2016 میں عالمی انڈر 20 چمپین شپ میں 67.17 میٹر نیزہ تھرو کیا۔
4۔ 2017 میں اسلامی یکجہتی گیمز منعقدہ باکُو آزربائیجان میں 76.33 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
5۔ 2017 میں ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئین شپ منعقدہ بھارت میں 78.00 میٹر تھرو کی۔
6۔ 2018 میں دولت مشترکہ گیمز میں 76.02 میٹر تھرو کی۔
7۔ 2018 میں ایشین گیمز منعقدہ جکارتہ انڈونیشیا میں 80.75 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
8۔ 2019 میں ایشیائی ایتھلیٹکس چمپئین شپ منعقدہ دوحہ قطر میں 81.52 میٹر تھرو کی۔
9۔ 2019 میں جنوبی ایشیائی گیمز منعقدہ کٹھمنڈو نیپال میں 86.29 میٹر تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔
10۔ 2019 میں امام رضا کپ منعقدہ مشہد ایران میں 86.38 میٹر تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔
11۔ 2021 اولمپکس منعقدہ ٹوکیو جاپان میں 84.62 میٹر تھرو کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
12۔ 2021 ورلڈ چیمپئن شپ منعقدہ یوجین، اوریگون (یو ایس اے) میں 86.16 میٹر تھرو کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
13۔ 2022 دولت مشترکہ کی گیمز منعقدہ برمنگھم برطانیہ میں 90.18 میٹر تھرو کے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
14۔ 2022 اسلامی یکجہتی گیمز منعقدہ کونیہ ترکیہ میں 88.15 میٹر تھرو کے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
15۔ 2022 قومی ایتھلیٹکس چمپین شپ منعقدہ لاہور پاکستان میں 81.21 میٹر تھرو کے سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔
16۔ 2023 عالمی ایتھلیٹکس چمپین شپ منعقدہ بُودا پیسٹ ہنگری میں 87.82 میٹر تھرو کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔
16۔ 2024 پیرس اولمپکس منعقدہ پیرس فرانس میں 92.97 میٹر تھرو کے سونے کا تمغہ حاصل کیا اور نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
یہ چیدہ چیدہ عالمی مقابلوں کی فہرست ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر کئی قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لیا۔ پاکستان کاسسٹم ان حتی الوسع ان کی معاونت کرتا رہا اور دراصل اسی سسٹم کے ذریعے وہ ان تمام ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے اور کامیابی کے زینے چڑھتے گئے۔ ظاہر ہے ایک غریب خاندان اورگاؤں سے تعلق رکھتے تھے ، سو شروع میں مشکلات دیکھیں ۔ دوسرے یہ کہ ایک اچھےایتھلیٹ کوسسٹم میں جگہ بناتے اور اپنی پہچان کراتے کچھ وقت لگتا ہے۔ مگر ارشد ندیم 14 سال کی عمر سے کامییابی کے زینے چڑھتے گئے اور الحمدللہ آج اپنے ایونٹ میں دنیا کے نمبر 1 ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ اس دوران کچھ اتار چڑھاؤ بھی آئے ارشد ندیم یکم دسمبر 2022 کو اپنی زخمی کہنی اور گھٹنے کے جوڑ کا علاج کروانے کے لیے برطانیہ گئے۔ پاکستان کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سپائر کیمبرج لی ہسپتال میں ان کے علاج کا انتظام کیا اور ان کو مکمل سپانسر کیا۔ دس دن کی بحالی اور فزیوتھراپی کی مدت کے بعد، مکمل صحت یابی میں مزید چار سے چھ ہفتے لگے۔ اس کے علاوہ وہ 2015 سے یعنی 17 سال کی عمر سے واپڈا کے آفیشیل ایتھلیٹ ہیں۔ گاہے بگاہے حکومت پاکستان، پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان اولمپکس فیڈریشن ، پنجاب سپورٹس بورڈ، واپڈا، اولمپک ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگر اداروں اور سول سوسائیٹی و کارپوریٹ سیکٹر سے انعامات بھی ملتے رہے۔
حکومتی اداروں اور پاکستان اولمپکس فیڈریشن نے ارشد ندیم صاحب اور دیگر کھلاڑیوں کی اپنے سسٹم کے تحت ہمیشہ مدد کی۔ ارشد ندیم نے آج تک جب بھی کسی ایونٹ میں حصہ لیا، وہ متعلقہ اداروں ہی کے انتظامات ، معاونت اور فائننسنگ سے کیا۔ میری تحقیق کے مطابق ارشد ندیم کو 2024 اولمپکس سے قبل مختلف ایونٹس میں پرفارمنس پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے انعامات کی مد میں (مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے) مل چکے ہیں۔ ارشد ندیم صاحب واپڈا کے آفیشیل اتھیلیٹ ہیں۔ علاوہ ازیں، ٹیوٹا انٹرنیشنل ان کو مکمل فائننس کر رہی ہے۔ لوگ کیوں ارشد ندیم کو لاوارث اور اپنے سسٹم کو مکمل تباہ حال ثابت کرنے پہ تُلے ہوئے ہیں۔ ہم کیوں خود ترحمی کا شکار ہوتے ہیں ۔ اپنا اعتماد بحال رکھیں۔ ارشد ندیم پاکستان کی شان ہیں۔ اور آپکی طرح کے بے شمار نوجوان اپنے اپنے شعبے کے ارشد ندیم ہیں۔

حاصلِ کلام یہ ہے کہ "ارشد ندیم کے پاس پروفیشنل جیولن خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ اس کے بھارتی مدمقابل نیراج چوپڑا نے اسے جیولین خریدنے میں مدد دی" بھارتی میڈیا کا ایک سفید جھوٹ اور سیاہ پروپیگنڈا ہے۔ ہم پاکستانیوں کو پاکستان پر فخر ہے، پاکستانی قوم پر فخر ہے اور ارشد ندیم پر فخر ہے۔ ارشد ندیم کو پوری قوم کا سیلوٹ۔
پاکستان پائندہ باد۔
Dr EMK

28/06/2024

نیشنل ہائی وے پر گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے لیے بہت اہم معلومات۔
ٹول رسید کی قیمت کو سمجھیں اور اسے استعمال کریں۔
ٹول بوتھ پر ملنے والی اس رسید میں کیا چھپا ہے اور اسے کیوں محفوظ رکھا جائے؟

اضافی فوائد کیا ہیں؟ "آج بتاتے ہیں۔

1. اگر آپ کی گاڑی ٹول روڈ پر سفر کرتے ہوئے اچانک رک جاتی ہے، تو ٹول کمپنی آپ کی گاڑی کو کھینچنے اور لے جانے کی ذمہ دار ہے۔

2. اگر ایکسپریس ہائی وے پر آپ کی گاڑی کا پیٹرول یا بیٹری ختم ہو جائے تو ٹول وصول کرنے والی کمپنی آپ کی گاڑی کو تبدیل کرنے اور پیٹرول اور بیرونی چارجنگ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ آپ 1033 پر کال کریں۔ دس منٹ میں مدد کریں گے اور 5 سے 10 لیٹر پیٹرول مفت ملے گا۔ اگر گاڑی پنکچر ہو بھی جائے تو مدد کے لیے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

3. یہاں تک کہ اگر آپ کی گاڑی کسی حادثے میں ملوث ہے تو آپ یا آپ کے ساتھ آنے والے کسی فرد کو پہلے ٹول رسید پر دیئے گئے فون نمبر پر رابطہ کرنا چاہیے۔

4. اگر کوئی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے اچانک بیمار ہو جائے تو اس شخص کو فوری طور پر ہسپتال لے جانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ایسے وقت میں ایمبولینس آپ تک پہنچانا ٹول کمپنیوں کی ذمہ داری ہے۔

جن لوگوں کو یہ اطلاع ملی ہے وہ اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا دیں۔

منقول

16/06/2024

Aslam o alaikum

I am struggling to find words that can express my deepest feelings for wishing you Eid Mubarak.
May Allah bless U and your family with ever green Happiness, Health, Peace & Prosperity on this Eid & always!
Eid ul azha Mubarak Ali Rent A Car💓

Address

Suite#5, 4th Floor, Gohar Center, Wahdat Road
Lahore
54700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Rent A Car posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ali Rent A Car:

Share