RpmMoters.pk

RpmMoters.pk The Automotive Workshop's experienced and professional staff provide a wide range of maintenance and

31/12/2023
30/12/2023

🌹﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ🌹ہر شخص کو دوسرے کی زندگی بہتر لگتی ہے حالانکہ ہر بندہ اپنی زندگی میں کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے ،کوٸی چھوٹی تو کوٸی بڑی، سب کچھ جانتے ہوٸے بھی ہم موازنہ کرنے سے باز نہیں آتے ، زندگی کسی کی بھی بہتر نہیں ہوتی اگر من چاہی، دنیا کی تمام نعمتیں بھی میسّر آ بھی جاٸیں ، تب بھی کوٸی نہ کوئی کمی، کثر محسوس ہوتی رہے گی۔زندگی آئینے کی طرح ہوتی ھے۔۔آپ اس کو بیزﺍﺭ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ بیزار لگے گی ۔ مُسکرا کر دیکھیں گے تو۔ خوبصورت لگے گی۔انسان کی خود داری، اس کی عزت نفس کو بڑھاتی ھے۔ جو بہت ضروری ھے۔ جبکہ۔خود پسندی صرف انا کو تسکین دیتی ھے۔جو کہ تباہ کن ھے۔ عزت نفس اور انا میں فرق جان کر جیئیں۔ہر انسان کو اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر راضی رہنا چاہیئے ، اور اس کا شُکر ادا کرتے رہنا چاہیئے اور جو نہ ملے اس پر بھی صبر کرنا چاہیئے کیونکہ کُچھ فیصلے ہمارے حق میں بہتر نہیں ہوتے۔اور ہم ضد کر بیھٹتے ہیں کہ بس ہمیں ملیں ، اور ہر حال میں ملیں۔یاد رکھیں : صبر، سکون کی دولت سے بڑھ کر کوٸی دولت نہیں سکون سے رہیں اور کسی کا سکون برباد نہ کریں۔اے اللہ! ہمیں نیک لوگوں میں شامل فرما، بُرا دیکھنے، برا سوچنے، برا سننے، برا بولنے اور برا کرنے سے بچا، دنیا و آخرت دونوں میں سرخرو کر، رزق کے دانے دانے میں برکت نصیب فرما، ہمارے راستے کی ہر اس رکاوٹ کو دور کردے جو ہمیں تجھ سے قریب ہونے سے روکے، جو تیری نافرمانی پر راغب کرے اے اللّٰہ ہم تیری پناہ مانگتے ہیں، ایسے علم سے جو نفع بخش نہ ہو، ایسے دل سے جو تجھ سے خوف زدہ نہ ہو، ایسے نفس سے جو آسودہ نہ ہو ، اور ایسی دعا سے جو سُنی نہ جائے۔۔۔ بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ اور مرحومین کی مغفرت فرما۔آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن......

30/12/2023

🌹﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ🌹سال 2024 سب کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔ سال 2023 کے اختتام پر، شکریہ اُن لوگوں کا، جو میری پوسٹ پر تنقید criticism کرتے رہے ، مجھ سے کبھی خوش نہیں ہوئے ، کچھ نا کچھ کمی ، خامی ، کثر نکالتے رہے ۔۔۔اُنہوں نے مجھے مضبوط، مستحکم بنایا شکریہ ان لوگوں کا جو میری ہر پوسٹ کو غور و دلچسپی سے پڑھتے ہیں اور اچھے کمینٹ، کرتے ہیں۔اُنہوں نے میرا دل بڑا کیا، میرا حوصلہ بڑھایا۔ شکریہ ان لوگوں کا جو مجھے ہمیشہ دعاؤں سے نوازتے رہے اور مجھے بتایا۔کہ وہ میری ہر پوسٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔اور Forward کرتے ہیں۔شکریہ ان لوگوں کا جو میری زندگی میں شامل ہوئے، اور بنا دیا ایسا جیسا میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔شکریہ میرے اللّٰہ کا جس نے مجھے صلاحیت، اور قدرت عطا کی کہ میں اچھا لکھ سکوں میرے اللّٰہ نے مجھے حالات کا سامنا کرنے کی ہمت دی۔عموماً ہر شمسی سال کے آخر میں ایک بحث چھڑ جاتی ہے ،کہ ہمارا سال تو محرّم سے اسٹارٹ ہوتا ہے۔یہ تو عیسائیوں کا نیو ائیر ہے۔سورج اور چاند ،دونوں کو ہی اللّٰه پاک نے بنایا، پھر یہ جھگڑا کیوں، دونوں کے شروع پہ کوئی اہتمام کرنا(Celebtare)ثابت نہیں۔تو بحث کس چیز پہ ہے۔ہم ان چیزوں پہ فوکس کیوں نہیں کرتے۔۔ جو واقعتاً قابل توجہ ہیں۔جن پہ بات کرکے ہمیں دینی دنیاوی کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے لہذا سال شمسی ہو یا قمری ، ہمیں اپنا کام کرنا ہے۔اپنے مقصد پہ فوکسڈ رہنا ہے۔۔۔۔کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ ہماری زندگی کم ہوتی جا رہی ہے۔فضول کی بحث مباحثے اور جھگڑوں میں وقت ضائع مت کیجیے۔ایمان کی استقامت کے ساتھ ،ہمیشہ ہدایت و عافیت سے رہیں۔اے اللّٰہ سال نو کی آمد ہم سب کے لئے بہترین بنا دے۔۔ ہمارا آنے والا گزرے کل سے بہتر ہو۔۔ ہم میں مثبت تبدیلی آئے گناہوں سے بچنے اور اعمالوں میں غیر معمولی اضافہ کرنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔۔اے اللّٰہ آنے والا نیا سال ہماری زندگیوں میں نئی بہار نیا جوش نئی امیدیں لے کر آئے۔بُرائیوں پریشانیوں مشکلوں کا خاتمہ ہو، سب کو خوشیاں مسرتیں خوشحالیاں نصیب ہوں۔اے اللّٰہ نئے سال میں رزق میں برکتیں رحمتیں وسعتیں نصیب فرما۔بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ اور مرحومین کی مغفرت فرما۔آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن.....

29/12/2023
29/12/2023

🌹﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ🌹 یا اللّٰہ اپنے قہر ،قرض، مرض، دنیا و آخرت کی رُسوائی، تنگدستی اور ناگہانی آفات سے ہماری حفاظت فرما۔ 🪻آمین!قرآن کی تلاوت کرنے والا بنا آمین یارب ذوالجلال والاکرام سب کو کُشادہ روزی عطا فرما آمین.....

28/12/2023

🌹السَّلَامُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُه🌹زندگی کے سفر میں کبھی کبھی "ایسے موڑ" بھی آتے ہیں جہاں "محنت اور ڈگریاں" ہار جاتی ہیں، "قسمت اور دُعائیں" جیت جاتی ہیں اللّٰه تعالیٰ ہم سب کو ہزاروں خوشیاں دیکھنا نصیب کرے، اللّٰه عزوجل ہم سب کی پریشانیوں، مُشکلات کو .آسانی میں بدل دے آمین

27/12/2023

🌹﷽ ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ🌹دنیا میں کوئی بھی شخص ذِلّت کا داغ لے کر پیدا نہیں ہوتا۔اور نہ ہی کوئی عزّت کا تمغہ لے کر اس دنیا میں آتا ہے۔بُزرگی ، ظرف ،، انسان کی نسل میں نہیں ہوتی۔۔ یہ مرتبہ تو صرف اور صرف اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت اور تقویٰ میں ہے۔جو اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرتا ھے۔نیک اور پاک ھے۔وہی اعلیٰ درجے کا انسان ہےجو ایسا نہیں تو وہ کچھ بھی نہیں۔چہروں کی بدصورتی ، کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتی نقصان وه پہنچاتے ہیں جو اندر سے بدصورت ہوں ، اور ظاہری طور پر زمانے میں پارسائی کے دعوے کرتے ہوں۔جو لوگ دوسروں کی زندگیوں میں جھانکتے ہیں ، اکثر ان کا اپنا گریبان پھٹا ہوا ملتا ہے بد کردار دوسروں کے کردار ، اور بےایمان دوسروں کے ایمان کو ہمیشہ شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کسی بھی معاشرے میں حقیقی معذور وہ ہوتے ہیں جو آنکھیں رکھتے ہیں ، مگر حقیقت کو نہیں دیکھتے ، کان رکھتے ہیں ، مگر سچ سُننا پسند نہیں کرتے ، زبان رکھتے ہیں مگر حق بات کہنے سے ڈرتے ہیں ، اور دماغ رکھتے ہیں مگر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں اور وہ اپنی تعریف سے بہت خوش ہیں۔کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ لوگ اُن کی تعریف اس وجہ سے کرتے ہیں کہ اللہ نے اُن کے خفیہ گناہوں کو چُھپا رکھا ہے۔یاد رکھیں: ہم پر احسان اُن لوگوں کا نہیں ہے. جو ہماری تعریف کرتے ہیں بلکہ اُس ذات کا ہے، جو ہماری بد اعمالیوں کا پردہ فاش نہیں کرتا۔اے اللّٰہ : تیرا بہت بڑا فضل و کرم ہے کہ، تُو نے ہمارے خفیہ گناہوں کو چُھپا رکھا ہے۔ بیشک تُو ہی تو ہمارا اللّٰہ ہے حالتِ مرض میں پُکارا تو شفاء دے دی۔۔بھوک میں پکارا تو غذا دے دی، پیاس میں پُکارا تو پانی پلا دیا۔ذلّت میں پُکارا تو عزت دے دی۔جہالت میں پُکارا تو نور مصطفٰی ﷺ سے نواز دیا۔غُربت میں پُکارا تو غنی کر دیا۔اے اللّٰہ تُو معاف کرنے والا اور معافی کو پسند کرنے والا ہے۔ہم سب کو معاف فرما اور ہم سب کو بخش دے۔۔۔ ایمان کی پختگی عطا فرما، ہمیں ہدایت کی راہ بتانے اور پانے والا بنا دے ۔۔ ہم سب کو پاکدامنی سے زینت دے۔اس میں ہمیں قناعت اور خودداری کے لباس سے ڈھانپ لے۔ہمیں عدل و انصاف پر آمادہ فرما اور اس میں ہمیں اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے جن سے ہم ڈرتے ہیں تمام پریشان لوگوں کی پریشانیاں دور فرما۔بیماروں کو شفاء کاملہ عاجلہ اور مرحومین کی مغفرت فرما۔آمیـــن ثم آمیــــن یا رب العالمیــن.....

27/12/2023

Address

Karachi
75400

Opening Hours

Monday 11:00 - 23:00
Tuesday 11:00 - 23:00
Wednesday 11:00 - 23:00
Thursday 11:00 - 23:00
Friday 11:00 - 23:00
Saturday 11:00 - 23:00

Telephone

+923004998090

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RpmMoters.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RpmMoters.pk:

Share

Category