16/03/2026
ایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز ایل پی جی کے جہاز پر چھاپے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں
ایف آئی اے کا جہاز پر جا کر چھاپہ مارنے سے ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر
ایف آئی اے کی مداخلت سے امپورٹرز نے جہاز نا منگوانے کا عندیہ دے دیا۔
گیس کی قلت پیدا ہونے سے ایل پی جی کی فی کلو قمیت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ عرفان کھوکھر
قدرتی گیس کی شارٹیج ہے اور ایل این جی 14 مارچ سے آنا بند ہو گئی ہے ۔عرفان کھوکھر
حکومت فوری نوٹس لے اور بے جا مداخلت کو بند کروایا جائے۔ عرفان کھوکھر
وزیر اعظم اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ورنہ غریب کا چولہا رمضان میں بند ہو جائے گا۔ عرفان کھوکھر