28/10/2025
کراچی میں ای چالان سسٹم کا نفاذ ہوچکا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سسٹم کے آغاز کے بعد صرف 6 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 چالان کئے گئے جنکی مالیت سوا کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ سب سے زیادہ 1 ہزار 535 چالان سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر ہوئے۔ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چالانے پر 507 اور اووراسپیڈنگ پر 419 چالان کئے گئے۔ ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166، لین لائن پر گاڑی چالانے پر 3، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر4، ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 غلط سمت پر3، غیرقانونی اور نوپارکنگ پر 5،5 اور رانگ وے ڈرائیونگ کرنے پر 3 چالان کئے گئے۔
Highlights