Kia Spare parts

Kia Spare parts KIA Sportage, Picanto, Stonic used spare parts

24/08/2026

26/07/2026

      Kia spare parts
25/07/2026


Kia spare parts

Kia bumper
19/07/2026

Kia bumper

آٹو موٹیو کی دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب! Hyundai اور Kia نے اپنی نئی گاڑیوں میں ونڈ ٹربائن ٹیکنالوجی متعارف کروا کر سب ...
11/07/2026

آٹو موٹیو کی دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب! Hyundai اور Kia نے اپنی نئی گاڑیوں میں ونڈ ٹربائن ٹیکنالوجی متعارف کروا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اب آپ کی گاڑی صرف سڑک پر دوڑے گی نہیں، بلکہ چلتے ہوئے خود بجلی بھی بنائے گی!

یہ ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے؟

فرنٹ بمپر اور پہیوں میں ٹربائنز: گاڑی کے اگلے بمپر اور پہیوں میں خاص ونڈ ٹربائنز لگائے گئے ہیں۔

ہوا سے بجلی کی تیاری: جب گاڑی تیز رفتاری سے چلتی ہے، تو سامنے سے آنے والی ہوا ان ٹربائنز کو گھماتی ہے، جس سے گرین انرجی پیدا ہوتی ہے۔

بیٹری چارجنگ اور زیادہ رینج: یہ پیدا ہونے والی بجلی گاڑی کی بیٹری کو خودبخود چارج کرتی ہے، جس سے گاڑی کی مائیلیج اور رینج میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔

اس انقلابی ٹیکنالوجی کے بڑے فائدے:
✅ پیسوں کی بچت: بار بار چارجنگ یا فیول کا خرچہ انتہائی کم۔
✅ طویل ڈرائیونگ رینج: اب لمبا سفر کریں بغیر کسی ٹینشن کے۔
✅ ماحول دوست (Eco-Friendly): کاربن کے اخراج میں کمی اور صاف ستھرا ماحول۔
✅ مستقبل کی سمارٹ ڈرائیونگ: سسٹین ایبل انرجی کا بہترین استعمال۔

Hyundai اور Kia کا یہ اقدام گاڑیوں کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے بدلنے جا رہا ہے۔ پائیدار اور گرین فیوچر کی طرف یہ ایک بہت بڑا اور انقلابی قدم ہے!

آپ کا اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے ضرور شیئر کریں! 👇

وہ کبھی کسی عالم کے پاس جاتا، کبھی کسی فلسفی کے پاس مگر اس کے سوالوں کا ایسا جواب نہ ملتا جو اس کے دل کو مطمئن کر دیتا ا...
07/07/2026

وہ کبھی کسی عالم کے پاس جاتا، کبھی کسی فلسفی کے پاس مگر اس کے سوالوں کا ایسا جواب نہ ملتا جو اس کے دل کو مطمئن کر دیتا ایک دن وہ گلی سے گزرتے ہوئے حضرت بہلول دانا کے قریب پہنچا لوگوں سے اس نے ان کا بہت چرچا سن رکھا تھا کہ وہ بڑے دانا اور حکمت والے انسان ہیں اسی لیے اس نے سوچا

کہ شاید یہ شخص میرے سوالوں کے جواب دے سکے۔ وہ بہلول دانا کے سامنے کھڑا ہوا اور کہنے لگا

لوگ کہتے ہیں تم ہر سوال کا جواب دے دیتے ہو، میرے پاس بھی تین سوال ہیں جن کا جواب آج تک کسی کے پاس نہیں ملا، کیا تم ان کے جواب دے سکتے ہو؟

حضرت بہلول دانا نے فرمایا پوچھو، کیا پوچھنا چاہتے ہو؟"

اس شخص نے پہلا سوال کیا

اگر خدا موجود ہے تو پھر دکھائی کیوں نہیں دیتا؟

بہلول دانا خاموش رہے۔

پھر اس نے دوسرا سوال کیا

لوگ کہتے ہیں برائی شیطان کرواتا ہے تو پھر سزا انسان کو

"کیوں دی جاتی ہے؟

اس سوال پر بھی بہلول دانا خاموش رہے۔

اس نے تیسرا سوال کیا

شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور قیامت میں اسے آگ میں ڈالا جائے گا تو آگ آگ کو کیسے جلائے گی؟

حضرت بہلول دانا پھر بھی خاموش رہے۔

وہ شخص یہ سمجھا کہ شاید بہلول دانا کے پاس بھی ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں وہ طنزیہ انداز میں ہنسا اور وہاں سے جانے لگا کہ دیکھا تمہیں بھی ان سوالوں کے جواب نہیں آتے۔۔۔

اتنے میں بہلول دانا نے زمین سے خشک مٹی کا ایک ڈھیلا اٹھایا اور زور سے اس کے سر پر دے مارا ڈھیلا لگتے ہی اس کے سر سے خون نکل آیا غصے سے بھر کر وہ شہر کے کوتوال کے پاس پہنچا اور شکایت درج کروائی کہ بہلول دانا نے بلاوجہ اسے زخمی کر دیا ہے

کوتوال کو یقین نہ آیا کیونکہ بہلول دانا اپنی نرم طبیعت اور دانائی کی وجہ سے مشہور تھے پھر بھی اس نے سپاہیوں کو بھیج کر انہیں بلوایا جب بہلول دانا حاضر ہوئے تو کوتوال نے پوچھا آپ نے اس شخص کو کیوں مارا؟"

حضرت بہلول دانا نے جواب دیا

میں نے اسے مارا نہیں، بلکہ اس کے تینوں سوالوں کا ایک ہی جواب دیا ہے۔

کوتوال حیران رہ گیا اور اس شخص سے اس کے سوال پوچھے جب اس نے تمام سوال دہرا دیے تو بہلول دانا نے فرمایا

تم نے کہا اگر رب ہے تو دکھائی کیوں نہیں دیتا؟

تو تم کہتے ہو تمہیں درد ہو رہا ہے تو ذرا اپنا درد مجھے دکھاؤ؟ وہ شخص حیرت سے بولا

درد کیسے دکھایا جا سکتا ہے؟

بهلول دانا نے فرمایا: جس طرح درد موجود ہونے کے باوجود

دکھائی نہیں دیتا، اسی طرح الله تعالیٰ بھی موجود ہے مگر ہماری

آنکھیں اسے نہیں دیکھ سکتیں۔ پھر فرمایا

تم نے پوچھا تھا کہ اگر شیطان کرواتا ہے تو سزا انسان کو کیوں ملتی ہے؟

تو پھر یہ بھی مان لو کہ تمہیں میں نے نہیں شیطان نے پتھر مارا ہے، اس لیے مجھے سزا نہیں ملنی چاہیے۔

یہ سن کر وہ شخص خاموش ہو گیا کیونکہ اب اسے سمجھ آ چکی

تھی کہ انسان اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے

اس کے بعد بہلول دانا نے تیسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا تم نے کہا شیطان آگ سے بنا ہے تو آگ بھلا آگ کو کیسے جلائے گی تم مجھے بتاو تم کس سے بنے ہو؟ اس نے کہا مٹی سے تو بہلول

دانا نے فرمایا تو کیا درد ہوا تمہیں؟

اس نے کہا ہاں بڑی تکلیف ہوئی۔

تو آپ نے فرمایا بس اسی طرح شیطان کو بھی بڑی تکلیف ہو گی جب اسے جلایا جائے گا

یہ سن کر وہ شخص حیران رہ گیا کہ جن سوالوں کے جواب وہ برسوں سے ڈھونڈ رہا تھا وہ ایک دیوانے " سمجھے جانے والے

درویش نے چند لمحوں میں نہایت سادہ مگر گہری حکمت سے سمجھا دیے

یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور حقیقت کو صرف ظاہری آنکھ سے نہیں بلکہ عقل فطرت اور دل کی بصیرت سے سمجھا جاتا ہے ہر وہ چیز جو دکھائی نہ دے، اس کا وجود ختم نہیں ہو جاتا اسی طرح انسان اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے وہ اپنی غلطیوں کا الزام دوسروں پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتا

حضرت بہلول دانا نے اپنے عمل کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ عقل و حکمت کے ساتھ دی گئی مثالیں انسان کے ذہن کے بند دروازے کھول دیتی ہیں اللہ کی معرفت انسان کی ذمہ داری اور آخرت کی حقیقت کو سمجھنے کے لیے صرف بحث نہیں بلکہ سچی سمجھ اور تدبر کی ضرورت ہوتی ہے

#بہلول #دانا #سوالجواب

05/07/2026

Tilawat Quran
Fazal Muhammad Hikmat Ullah Abdul Wadood Khan Noorzai

01/07/2026

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923343596230

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kia Spare parts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kia Spare parts:

Shortcuts

Share