28/01/2026
ملک میں سمگل شدہ تیل اور غیر قانونی آئل سپلائی چین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حکومت نے پیٹرول پمپس سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے تمام پیٹرول پمپس پر آٹو میٹک ٹینک گیجنگ (ATG) سسٹم لازمی طور پر نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی مقدار، اسٹوریج اور فروخت کا مکمل ریکارڈ خودکار انداز میں محفوظ ہوگا۔ اس نظام کے تحت ٹینک سے نوزل تک تمام ڈیٹا ڈیجیٹل شکل میں ریکارڈ کیا جائے گا، جس سے فیول سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن ممکن ہو سکے گی۔