Nuts n Bolts

Nuts n Bolts السلام و علیکم!

اس پیج کا مقصد آپکو گاڑیوں سے متعلقہ روزمرہ کے پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل سے آگاہ کرنا ہے. شکریہ

22/04/2023
Routine Maintenance Guide
25/03/2023

Routine Maintenance Guide

"انجن کی مین سِیل"(Engine's Main Seal)- انجن کی مین سِیل گیئر اور انجن کے درمیان نصب ہوتی ہے اور انجن آئل کو لیک ہونے سے...
16/03/2023

"انجن کی مین سِیل"
(Engine's Main Seal)

- انجن کی مین سِیل گیئر اور انجن کے درمیان نصب ہوتی ہے اور انجن آئل کو لیک ہونے سے بچاتی ہے۔
- ‏مین سِیل چونکہ ربڑ کی بنی ہوتی ہے لہٰذا سخت ہو جانے پر یہ ٹوٹ جاتی ہے جس سے انجن آئل لیک ہوتا رہتا ہے۔
- ‏انجن آئل کے لیک ہونے سے انجن میں آئل کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس سے انجن کے سِیز (جام) ہو جانے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔
- ‏انجن کی مین سِیل بروقت تبدیل کروانے سے انجن کی ورکنگ لائف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

"ایکسل بُوٹ/Axel Boot"- گاڑی کے ایکسل میں گرِیس کو برقرار رکھنے کیلیے بُوٹ کا استعمال ‏ہوتا ہے. عمُوماً گاڑی میں 4 ایکسل...
26/02/2023

"ایکسل بُوٹ/Axel Boot"

- گاڑی کے ایکسل میں گرِیس کو برقرار رکھنے کیلیے بُوٹ کا استعمال ‏ہوتا ہے. عمُوماً گاڑی میں 4 ایکسل بُوٹ نصب ہوتے ہیں۔
- بعض اوقات بُوٹ کے پھٹ جانے سے گریس لیک ہو جاتی ہے اور ایکسل مسلسل خشک چلنے کی وجہ سے آواز پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے۔
- بہتر کارکردگی کے لئے ہمیشہ اچھی کوالٹی کے ایکسل بُوٹ استعمال کرنے چاہئیں. لِیک ہونے پر بُوٹ کو بروقت تبدیل کروا دینے سے ایکسل کی ورکنگ لائف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

"ایکسل سِیل / Axel Seal"- ایکسل سِیل گیئر اور ایکسل کے درمیان نصب ہوتی ہے اور گیئر آئل کو لیک ہونے سے بچاتی ہے.- گیئر می...
20/02/2023

"ایکسل سِیل / Axel Seal"

- ایکسل سِیل گیئر اور ایکسل کے درمیان نصب ہوتی ہے اور گیئر آئل کو لیک ہونے سے بچاتی ہے.
- گیئر میں آئل زیادہ ہونے یا پھر ایکسل کی درست فٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ایکسل سیل لیک ہو جاتی ہے.
- بروقت ایکسل سِیل تبدیل نہ کرنے سے گیئر آئل لیک ہوتا رہتا ہے جس سے گیئر آواز پیدا کرتا ہے اور گیئر شفٹنگ میں مشکل پیش آتی ہے.
- ایکسل سِیل کو بر وقت تبدیل کرنے سے گیئر کی ورکنگ لائف میں اضافہ ہو جاتا ہے.

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

”سٹیئرنگ اسمبلی“- دورانِ ڈرائیونگ گاڑی کو ٹرن کرنے کیلیۓ اگلے وِیلز کے ساتھ سٹیئرنگ اسمبلی نصب ہوتی ہے جسے سٹیئرنگ ہینڈل...
09/02/2023

”سٹیئرنگ اسمبلی“

- دورانِ ڈرائیونگ گاڑی کو ٹرن کرنے کیلیۓ اگلے وِیلز کے ساتھ سٹیئرنگ اسمبلی نصب ہوتی ہے جسے سٹیئرنگ ہینڈل کےزریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے.
- سٹیئرنگ اسمبلی خراب ہونے کی صُورت میں سٹیئرنگ ہینڈل شیک کرتا ہے اور گاڑی کے گڑھوں میں سے گزرنے پر آواز پیدا ہوتی ہے.
- عمُوماً سٹیئرنگ اسمبلی خراب ہونے پر اس میں بُش لگایا جاتا ہے وگرنہ بصُورتِ دیگر اسے تبدیل کرنا پڑتا ہے.
- سٹیئرنگ اسمبلی کو درست حالت میں رکھنے سے گاڑی کی سسپینشن بہتر اور سفر محفوظ ہو جاتا ہے.

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

”ریڈی ایٹر کیپ“- ریڈی ایٹر میں موجود پانی/کُولنٹ کے پریشر کو کنٹرول کرنے کیلیے ریڈی ایٹر میں 'پریشر کنٹرول کیپ' نصب ہوتا...
06/02/2023

”ریڈی ایٹر کیپ“

- ریڈی ایٹر میں موجود پانی/کُولنٹ کے پریشر کو کنٹرول کرنے کیلیے ریڈی ایٹر میں 'پریشر کنٹرول کیپ' نصب ہوتا ہے جسے عام زبان میں 'ریڈی ایٹر کیپ' کہا جاتا ہے.
- بعض اوقات ریڈی ایٹر کیپ/ڈھکن لِیک ہو جاتا ہے یا پھر زنگ لگ جانے کی وجہ سے خراب ہونے لگتا ہے جس سے پانی/کُولنٹ لیک ہو جاتا ہے اور گاڑی اوور ہییٹ ہونا شروع ہو جاتی ہے.
- خراب ہو جانے کی صُورت میں ریڈی ایٹر کیپ کو فوراً تبدیل کر دیا جانا چاہیئے تاکہ سفر کےدوران حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے.

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

"انجن فنڈیشن"- دورانِ ڈرائیونگ گاڑی میں انجن کی وائبریشن کو کم کرنے اور انجن کی مضبوط پکڑ کیلئے انجن فنڈیشن کا استعمال ک...
02/02/2023

"انجن فنڈیشن"

- دورانِ ڈرائیونگ گاڑی میں انجن کی وائبریشن کو کم کرنے اور انجن کی مضبوط پکڑ کیلئے انجن فنڈیشن کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ انجن اور گاڑی کی باڈی کی ساتھ نصب ہوتا ہے۔
- انجن فنڈیشن کے ٹوٹ جانے کی صورت میں انجن میں شور پیدا ہوتا ہے اور انجن کا لیول بھی آؤٹ ہو جاتا ہے جس سے گاڑی کی باڈی متاثر ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں انجن فنڈیشن کو تبدیل کرنا لازمی ہو جاتا ہے۔
- ‏گاڑی میں عموماً 3 سے 4 انجن فنڈیشن نصب ہوتے ہیں.
- بروقت فنڈیشن تبدیل کروانے سے انجن اور کار باڈی دونوں محفوظ رہتے ہیں۔

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

"انجن ہیٹ اپ ہونے کی وجوہات"- عموماً گاڑی میں نصب واٹر سسٹم کے لیک ہونے کی صورت میں انجن ہیٹ اپ ہوجاتا ہے۔- ‏واٹر باڈی، ...
29/01/2023

"انجن ہیٹ اپ ہونے کی وجوہات"

- عموماً گاڑی میں نصب واٹر سسٹم کے لیک ہونے کی صورت میں انجن ہیٹ اپ ہوجاتا ہے۔
- ‏واٹر باڈی، ریڈ ایٹر، اور پانی کا پائپ لیک ہونے سے یا پھر تھرموسٹیٹ والو کے بند ہو جانے سے پانی انجن میں سرکُولیٹ نہیں کر پاتا جس کی وجہ سے انجن ہیٹ اپ ہو جاتا ہے اور اکثر ہیڈ گیسکٹ بھی جل جاتا ہے۔
- ‏بعض اوقات انجن آئل کم ہونے کی وجہ سے بھی انجن ہیٹ اپ ہو جاتا ہے۔
- ‏صبح کے وقت گاڑی سٹارٹ کرنے سے پہلے انجن آئل اور کولنٹ/ پانی کا لیول چیک کر لینے سے انجن کی بہتر کارکردگی کو یقینی اور سفر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

”کلچ کیبل“- کلچ کیبل عموماً مینؤل گاڑیوں میں کلچ پیڈل اور گیٸر کے ساتھ نصب ہوتی ہے.- چونکہ دورانِ ڈرائیونگ گیٸر شِفٹ کرن...
26/01/2023

”کلچ کیبل“

- کلچ کیبل عموماً مینؤل گاڑیوں میں کلچ پیڈل اور گیٸر کے ساتھ نصب ہوتی ہے.
- چونکہ دورانِ ڈرائیونگ گیٸر شِفٹ کرنے کیلیۓ کلچ پیڈل کا استعمال ہوتا ہے لہٰذا اگر کلچ کیبل ٹوٹ جاۓ تو گیٸر شفٹ نہیں ہو پاتا اور گاڑی حرکت نہیں کرتی.
- اکثر کلچ کیبل جَام ہو جانے سے کلچ پییڈل سخت ہو جاتا ہے. ایسی صورت میں کیبل کو آٸل لگانے سے اس کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے.

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

”کلچ بیرنگ“- کلچ بیرنگ گیٸر بَکس کے اندر نصب ہوتا ہے اور کلچ پیڈل دبانے پر یہ پریشر پلیٹ کو دباتا ہے جس سے گیٸر اور انجن...
22/01/2023

”کلچ بیرنگ“

- کلچ بیرنگ گیٸر بَکس کے اندر نصب ہوتا ہے اور کلچ پیڈل دبانے پر یہ پریشر پلیٹ کو دباتا ہے جس سے گیٸر اور انجن کی ایک ساتھ حرکت ہوتی ہے.
- بعض اوقات کلچ پیڈل دبانے سے گونج کی آواز پیدا ہوتی ہے جو کہ عموماً کلچ بیرنگ کے خراب ہونے کی نشاندہی کرتی ہے. ایسی صورت میں کلچ بیرنگ کو تبدیل کرنا ضروری ہو جاتا ہے.
- کلچ بیرنگ کے خراب ہو جانے کے بعد بروقت تبدیل کر دینے سے گیٸر کی ورکنگ لاٸف میں اضافہ ہو جاتا ہے.

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

”ہینڈ بریک“- ہینڈ بریک کو ایمرجنسی بریک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ گاڑی کے پچھلے وِیلز کے ساتھ نصب ہوتی ہے.- ہی...
19/01/2023

”ہینڈ بریک“

- ہینڈ بریک کو ایمرجنسی بریک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو کہ گاڑی کے پچھلے وِیلز کے ساتھ نصب ہوتی ہے.
- ہینڈ بریک کو کار پارکِنگ کے وقت بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اگر کار کی فُٹ بریک فیل ہو جاۓ تب بھی ہینڈ بریک متبادل کے طور پر کام کرتی ہے.
- ہینڈ بریک کیبلز کے ٹوٹ جانے یا جَام ہو جانے سے ہینڈ بریک ناکارہ ہو جاتی ہے اور صحیح طریقہ سے کام نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے کیبلز کو تبدیل کرنا پڑتا ہے.
- بارش کے دوران کار پارکنگ کے وقت تَادیر ہینڈ بریک لگائے رکھنے سے اجتناب کرنا چاہیۓ وگرنہ وِیلز کے جَام ہو جانے کا خدشہ لاحق رہتا ہے.

شکریہ

مزید معلومات اور سوالات کے لئے آپ نیچے دئیے گئے نمبر پر واٹس ایپ میسج یا فون کال کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں.

03106333677

Address

Gujrat

Telephone

+923106333677

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nuts n Bolts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share