24/04/2025
4 صدیاں پہلے جب ہمارے معمار سنگ مرمر کو تراش کر تاج محل جیسا حسن تخلیق دے رہے تھے، اُس وقت اہلِ مغرب علم کی بنیاد پر آکسفورڈ جیسے ادارے تعمیر کر رہے تھے۔
ہم نے محبت کو پتھروں میں امر کیا انہوں نے علم کو انسانوں میں زندہ کیا۔
تاج محل، بلا شبہ، ایک معجزہ ہے فنِ تعمیر کا لیکن آکسفورڈ یونیورسٹی؟ وہ ایک مسلسل جاری رہنے والی دانش گاہ ہے جو روز نئے سائنسدان، مفکر، موجد، اور رہنما دنیا کو دیتی ہے۔
ہم تاج محل دیکھنے جاتے ہیں وہ آکسفورڈ جا کر دنیا کو بدلنے نکلتے ہیں یہ فرق صرف عمارتوں کا نہیں یہ فرق نظریات کا ہے ہم نے “ماضی” کو سجایا انہوں نے “مستقبل” کو سنوارا۔
😞 سوال یہ نہیں کہ تاج محل ہمیں کیا دیتا ہے
سوال یہ ہے کہ ہم نے اُس ذہانت کا کیا کیا جو تاج محل جیسی عظمت تخلیق کر سکتی تھی؟ ہم نے فن کو ماضی میں دفن کیا،
اور انہوں نے علم کو نسلوں کے لیے زندہ رکھا۔ اب بھی وقت ہے
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کل کی پہچان صرف تاج محل نہ ہو،
تو ہمیں آج علم کے تاج محل تعمیر کرنا ہوں گے جہاں خواب نہیں، سائنسدان پیدا ہوں۔ 😞