NCP Cars turbat

Call Contact the business

NCP Cars turbat deal with NCP Cars

27/11/2023

تربت۔آل پارٹیز کیچ نے بالاچ مولابخش کی سی ٹی ڈی کی حراست میں قتل کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کردیا، ریاستی اداروں خصوصاً سی ٹی ڈی اور ملوث اداروں کے اس اقدام نے ریاستی اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑا کردیاہے جس سے عدالتی نظام کی بے توقیری ہوئی ہے، ان خیالات کااظہار آل پارٹیز کیچ کے کنوینر سیدجان گچکی نے پیرکے روزتربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آل پارٹیز کے نمائندے مشکور انوربلوچ، نواب شمبے زئی، خلیل تگرانی اورمولانا عبدالحفیظ مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے، آل پارٹیز کیچ کے کنوینر سیدجان گچکی نے کہاکہ بالاچ مولابخش کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ماورائے قانون اقدامات پر سی ٹی ڈی اور دیگر ملوث اداروں کے اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے دھارے میں لانے بلکہ اس کیس کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں،ریاستی اداروں خصوصاً سی ٹی ڈی اور ملوث اداروں کے اس اقدام سے ریاستی اداروں کو ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑا کیا ہے، جس سے عدالتی نظام کی بے توقیری ہوئی ہے،بالاچ مولابخش کا قتل انسانی حقوق و قانون کی عملداری کے خلاف سیکورٹی اداروں کی عوام دشمن سوچ فکر کی عکاسی کرتی ہے اس افسوسناک اور انسانیت سوز اقدام کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے، ماورائے قانون و آئین اقدامات کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی نے اپنا قومی و انسان دوستی کا فریضہ بھرپور انداز میں ادا کیا، جمہوری و سیاسی انداز میں اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاجی تحریک تاحال جاری ہے سیاسی جماعتوں کے مرکزی و ضلعی قائدین اس سیاسی عمل سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنا اظہار دھرنے میں جاکر باقاعدگی سے کر بھی رہے ہیں، آل پارٹیز اتحاد سیاسی جماعتوں اور ان کے قائدین کے انسانیت کی سربلندی، قانون کی بالادستی اور بالاچ مولابخش کے ماورائے آئین و قانون قتل کیس میں سیاسی جماعتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے بلوچستان میں قوم پرست پارٹیوں اور قائدین کے لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے قانون گرفتاریوں کے خلاف جدوجہد کو اہم سمجھتا ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں طلباء انجمنیں اور سول سوسائٹی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان میں ماورائے قانون و آئین گرفتاریوں اور قتل کو روکا جاسکے۔

27/11/2023
27/06/2023

پاکستانی بلوچستان کا کل رقبہ 347190 مربع کلو میٹر
ایرانی بلوچستان کاکل رقبہ 181578 مربع کلو میٹر
افغانی بلوچستان کا کل رقبہ 78022 مربع کلو میٹر هے .
بلوچستان کا کل رقبہ 606790 مربع کلو میٹر هے
یہ بڈے رقبے پر آبادی نہ هونے کے برابر هے لیکن دولت سے مالا مال هے . اس حطے کے وارث دن میں دو وقت کے کهانا کےلئے تڑپ رہے ہیں .

26/06/2023

ایک بار بھارتی چیف الیکشن کمشنر شری ٹی این سیشان، اتر پردیش کے دورے پر روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی تھیں۔

راستے میں، وہ ایک باغ کے قریب رکے۔ باغ کے درختوں پر پرندوں کے بیشمار گھونسلے تھے۔ ان کی اہلیہ نے خواہش ظاہر کی کہ باغ کے کسی درخت سے کوئی گھونسلا لیتے چلیں، تاکہ میں انہیں اپنے گھر میں سجاؤں.

سیشان جی نے اپنے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں سے کوئی گھونسلہ اٹھا کر لانے کو کہا۔

پولیس والوں نے ایک لڑکے سے جو قریب ہی گائیں چرا رہا تھا، دس روپے دیتے ہوئے کوئی ایک گھونسلہ درخت پر سے اتار کر لانے کو کہا ، لیکن وہ لڑکا گھونسلہ لانے کے لئے تیار نہیں ہوا۔

ٹی این سیشان نے پولیس والوں سے اس لڑکے کو دس کے بجائے پچاس روپے دینے کو کہا، اس پر بھی وہ لڑکا تیار نہیں ہوا۔

سیشان نے لڑکے کو اپنے پاس بلایا اور اسے کہا: کہ وہ گھونسلا اتارنے سے کیوں انکار کر رہا ہے کیا اسے زیادہ پیسے چاہییں لڑکے نے مودب طریقے سے کہا "جناب! گھونسلے میں پرندوں کے بچے ہیں، اور ان کے والدین دانا دنکا چگنے گئے ہوئے ہیں جب پرندے شام کو کھانا لیکر لوٹیں گے تو ، انھیں اپنے بچوں کو نہ دیکھ کر بہت دکھ ہوگا.

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ مجھے اس کام کے لیے کتنا معاوضہ دیتے ہیں. میں پرندوں کے کسی گھونسلے کو اتار کر نہیں لا سکتا اور پرندوں کے ان بچوں کو بے گھر نہیں کر سکتا۔"

اس واقعے کاب ٹی این سیشان کو زندگی بھر افسوس رہا کہ ایک چرواہا بچہ ایسی سوچ کا حامل بھی ہو سکتا ہے اور اپنے اندر اتنی حساسیت رکھتا ہے جبکہ میں اتنا تعلیم یافتہ اور انڈین سول سروس کا کوالیفائیڈ ہونے کے بعد بھی اس بچے جیسی سوچ اور احساس اپنے اندر پیدا نہیں کرسکا.

وہ ساری زندگی ہمیشہ ہی رنجیدہ رہے کہ ان میں وہ حساس فطرت کیوں پیدا نہیں ہوئی؟ جو اس دیہاتی بچے میں تھی، اعلیٰ تعلیم کس نے حاصل کی؟ میں نے یا اس بچے نے؟

انہیں شدت سے اس بات کا احساس رہا کہ اس چھوٹے لڑکے کے سامنے ان کا مؤقف اور آئی اے ایس ہونا بالکل ھیچ نکلا۔

تعلیم ، سماجی مقام اور معاشرتی حیثیت، انسانیت کا معیار نہیں ہے۔ محض بہت سی معلومات جمع کرنے کو علم نہیں کہا جاسکتا! زندگی تبھی خوشگوار ہے جب آپ کی تعلیم انسانیت کے تئیں حکمت ، شفقت اور ذہانت کا پتہ دیتی ہو !!
( مراٹھی زبان سے ترجمہ )

05/01/2023

Address

Turbat Kech
Turbat
92600

Telephone

+923362430816

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NCP Cars turbat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NCP Cars turbat:

Shortcuts

Share