Aaj Digital

Aaj Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aaj Digital, Madhali Road, Sahiwal.

13/08/2026

ایس ڈی پی او بورے والا رانا عمران ٹیپو کی قیادت میں سرکل پولیس بورے والا کا امن و امان کو برقرار رکھنے کیلیے فلیگ مارچ

*کم بخت شوہر کو طلاق دینے کے بعد بھی سکون نہ آیا سابقہ بیوی اور بچوں کی زندگی اجیرن کر دی**بورےوالا.سال 2006ء میں `شفقت ...
13/08/2026

*کم بخت شوہر کو طلاق دینے کے بعد بھی سکون نہ آیا سابقہ بیوی اور بچوں کی زندگی اجیرن کر دی*

*بورےوالا.سال 2006ء میں `شفقت فاروق` اور ہیرا ممتاز کی ارینج میرج ہوئی اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے ابتدائی عرصے ہی میں شوہر کے مبینہ طور پر نشے کی عادت میں مبتلا ہونے اور گھر میں آئے روز لڑائی جھگڑے کے باعث حالات کشیدہ رہنے لگے کئی مرتبہ معاملہ طلاق تک پہنچا تاہم خاتون کے اہلِ خانہ نے گھر بسانے کی خاطر صلح صفائی کروا کر رشتہ برقرار رکھنے کی کوشش کی*

*اس دوران میاں بیوی کے ہاں تین بیٹے پیدا ہوئے بڑے بیٹے کی عمر تقریباً 16 سال دوسرے کی 9 سال جبکہ تیسرے بیٹے کی عمر تقریباً 7 سال بتائی جاتی ہے تاہم مبینہ طور پر شوہر کے رویے اور گھریلو تنازعات میں کمی نہ آ سکی اور بالآخر 2020ء میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی*

*خاتون کے اہلِ خانہ کے مطابق طلاق کے بعد بھی سابق شوہر نے ان کی زندگی میں مداخلت اور انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم نہیں کیا بچے بھی والد کے پاس رہتے رہے تاہم چند روز قبل بچوں کو اسلام آباد میں واقع گھر سے نکال دیا گیا جس کے بعد وہ واپس بورےوالا میں اپنے نانا کے گھر پہنچ گئے*

*ذرائع کے مطابق بچوں کے نانا کے گھر پہنچنے پر 15 پر اطلاع دی گئی تاہم بعد ازاں پولیس نے معاملہ صلح صفائی کے ذریعے حل کرتے ہوئے بچوں کو دوبارہ والد کے پاس بھیجنے کی کوشش کی جو ناکام رہی والد اپنے بچے ماننے سے انکاری ہو گیا کہ یہ بچے میرے نہیں اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر `شفقت فاروق` کی طرف سے ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن سے خاتون اور اس کے خاندان کو شدید حراسگی اورذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا*

*خاتون کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون کی نئی زندگی کو بھی سکون سے نہیں چلنے دے رہا کئی دفعہ مختلف تھانوں میں درخواستیں دے کر سنگین اور گھٹیا الزامات عائد کیے گئے اور مبینہ طور پر خاتون کی کردار کشی کی گئی اور بچوں کی نسبت پر گھٹیا سوالات اٹھائے گئے جبکہ بعض مقامات پر `شفقت فاروق` کیطرف سے سابقہ بیوی کی تصاویر مبینہ طور پر پھینکیں والی گھٹیا حرکات کی گئیں جس پر خاتون نے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کروائی*

*حالیہ طور پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں بھی `شفقت فاروق ولد سخی محمد سکنہ گلشن نور` کیطرف سے ایک بے بنیاد اور جھوٹی درخواست دیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں بچوں کی نسبت کے حوالے سے انتہائی سنگین اور گھٹیا الزامات عائد کیے گئے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے الزامات نہ صرف خاتون کی کردار کشی بلکہ بچوں کے لیے بھی شدید ذہنی اذیت اور معاشرتی مشکلات کا باعث بن رہے ہیں*

*متاثرہ خاندان نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں بچوں اور خاتون کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اگر ہراساں کرنے تصاویر کی مبینہ تقسیم یا جھوٹےاور گھٹیا الزامات کے شواہد سامنے آئیں تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے*

*بجلی کا بدترین بحران 6 گھنٹے سے زائد گزر گئے**بورےوالا.چکنمبر 307 ای بی میں بجلی کی بندش نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر د...
12/08/2026

*بجلی کا بدترین بحران 6 گھنٹے سے زائد گزر گئے*

*بورےوالا.چکنمبر 307 ای بی میں بجلی کی بندش نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا 6 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی شدید گرمی میں بچے بزرگ خواتین اور بیمار افراد سخت اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے*

*اہل علاقہ کے مطابق متعدد بار واپڈا اہلکاروں کو بجلی کی خرابی اور بندش کے بارے میں اطلاع دی جا چکی ہے مگر تاحال مسئلہ حل نہیں کیا گیا اہل گاؤں کا کہنا ہے کہ شکایات کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے*

*بجلی کی طویل بندش سے مویشی بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں پانی کی عدم دستیابی کے باعث جانوروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے گرمی کی شدت میں بجلی کی عدم فراہمی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے*

*اہل علاقہ نے اعلیٰ واپڈا حکام سے فوری نوٹس لینے ذمہ دار اہلکاروں سے جواب طلب کرنے اور چک نمبر 307 ای بی کی بجلی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے اہل گاؤں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت بجلی بحال نہ کی گئی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے*

*8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ملزم پولیس کی گرفت میں**بورےوالا.513 ای بی میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کا ...
12/08/2026

*8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ملزم پولیس کی گرفت میں*

*بورےوالا.513 ای بی میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے اطلاع ملتے ہی چوکی ڈلن تھانہ صدر بورےوالا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم عبدالحمید ولد شقیق سکنہ 513 ای بی کو گرفتار کر لیا*

*پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر بورےوالا علی طاہر گجر کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کی اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا*

*ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے*

12/08/2026

*پٹرول پمپ میں ہنگامہ جعلی نوٹ کے الزام پر جھگڑا سیل مین سے 52 ہزار روپے مبینہ طور پر لے گئے*

*بورےوالا.چک نمبر 321 موڑ کے قریب پٹرول پمپ پر جعلی نوٹ کے معاملے نے اچانک سنگین رخ اختیار کر لیا ذرائع کے مطابق چند افراد پٹرول پمپ پر آئے اور سیل مین سے مبینہ طور پر جالی نوٹ دینے کا الزام لگا کر بحث شروع کر دی جس کے بعد تلخ کلامی ہاتھا پائی اور مارپیٹ میں تبدیل ہوگئی*

*واقعے کے دوران مبینہ طور پر سیل مین کی جیب میں موجود تقریباً 52 ہزار روپے بھی نکال لیے گئے جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پٹرول پمپ پر ہونے والے اس واقعے سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی*

*واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ جالی نوٹ کا معاملہ کیا تھا اور رقم لے جانے کے اصل حقائق کیا ہیں*

10/08/2026

وہاڑی پریس کلب بہالی کیمپ

سینیئر صحافی سابقہ جنرل سیکٹری پریس کلب وہاڑی شاہد محمود مرزا پریس کلب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

۔ پریس کلب وہاڑی کے انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کون کروائے گا؟ اور پریس کلب کی بحالی کے لیے آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا
مکمل وی لاگ ضرور دیکھیں۔ ویڈیو پسند آئے تو شیئر کریں، لائک کریں اور کمنٹ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں۔

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا پولیس کی کارروائی*گھروں میں نقب زنی کی وارداتیں کرنے وال...
10/08/2026

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا پولیس کی کارروائی

*گھروں میں نقب زنی کی وارداتیں کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار، 14 مقدمات ٹریس، 5 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد*

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا نے گھروں میں نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں نعمان ولد محمد خالد قوم کھوکھر، سکنہ یوسف بلاک اور غلام فرید ولد عبدالمجید قوم جوئیہ، سکنہ صادق ٹاؤن شامل ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران 14 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2 لیپ ٹاپ، 8 موبائل فونز، کمپیوٹر، نقدی 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپے ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مزید وارداتوں کے حوالے سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

کاروائی میں ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا مہر قیصر منظور اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا

10/08/2026

Address

Madhali Road
Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaj Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share