04/05/2026
سلام ریسکیو 1122 فائر فائٹرز ہیروز کو
4 مئی آگ بجھانے والے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کا عالمی دن
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائرفائیٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جاتا ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز وہ گمنام ہیروز ہیں جو عوام الناس کے جان ومال کو بچانے کے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر مدد کرتے ہیں اور کی قیمتی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں. 4 مئی فائرفائیٹرز کے عالمی دن کا مقصد ان بہادر آگ بجھانے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر بھڑکتی آگ سے دوسروں کی جان و مال بچانے کی خاطر آگ کے شعلوں میں کود پڑتے ہیں اور ایسے بے شمار فائرفائیٹرز فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر چکے ہیں جو لائق تحسین ہیں۔
امجد خان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر
ریسکیو 1122 باجوڑ