27/11/2025
“اَلَا بِذِکْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ”
(سورۃ الرعد، آیت 28)
یقیناً دلوں کا سکون صرف اللہ کے ذکر میں ہے۔
مہینوں بعد آج اس صفحے پر دوبارہ حاضری ہے…
اور یہی آیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ
قرآن وہ کتاب ہے جس میں دنیا و آخرت کی ہر رہنمائی، شفا، حکمت اور روشنی موجود ہے۔
جو لوگ اپنے مسائل، رکاوٹوں، بے چینیوں اور پریشانیوں میں الجھ جاتے ہیں
ان کے لیے قرآن کی ہر آیت ایک چراغِ راہ ہے۔
اسی علم، اسی شفا اور اسی حکمت کو
آپ تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔
ان شاء اللہ اس صفحے پر اب باقاعدہ
قرآنی وظائف، تواویز، رہنمائی، شفا اور حل
آپ کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے — صرف اللہ کے حکم اور قرآن کی روشنی میں۔
اللہ پاک قرآن کے صدقے آپ کے گھروں میں آسانیاں، برکت اور شفا نازل فرمائے۔ آمین 🤲✨