6 Seater Car Service

6 Seater Car Service 6 seater 660cc AC car city to city pick and drop service

"please subscribe this youtube channel""sicela ubhalise lesi siteshi se-youtube""tafadhali subscribe chaneli hii ya yout...
19/01/2022

"please subscribe this youtube channel"
"sicela ubhalise lesi siteshi se-youtube"
"tafadhali subscribe chaneli hii ya youtube"

Travel Eat Discover with Lahori Shashka

13/05/2020

Lahore to Islamabad
Home to Home Service

27/04/2020

سروس کے بہتر تجربہ کے لئے رابطے سے پہلے نیچے دئے گئے لِنک پر کلِک کریں اور ضروری قوائد و ضوابط کو پڑھ کر را بطہ کریں، شکریہ

(جاپانی) کار برائے رینٹ بُکِنگ
کار صرف ڈرائیور کے ساتھ مہیا کی جاتی ہے ۔بغیر ڈرائیور کے کار کی بُکِنگ کی سہولت میسّر نہیں ہے۔
ائیر کنڈیشن کار ( 660سی سی)۔
فیول ، ٹول ٹیکس، پارکنگ فیس سب کسٹمر کے ذمہ ہو گی اور موقع پر ادائیگی کسٹمر کرے گا۔
ایک سے زیادہ دن کی بُکِنگ کی صورت میں ڈرائیور کاکھانا ، رہائیش بھی کسٹمر کے ذمہ ہو گی۔
شرائط و ضوابِط ۔ بُکِنگ کے لئے رابطے سے پہلے ضرور پڑھ لیں
مندردہ ذیل ضوابط پچھلے تجربات کی روشنی میں مرتب کئے گئے ہیں تاکہ کسٹمر کو بہتر سروس فراہم کی جا سکے اور کسٹمر اور ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔
۱۔ بُکنگ کی صورت میں کار فُل فیول ٹینک کے ساتھ ہو گی، اور راستے میں جہاں بھی فیول کی ضرورت پڑے گی اورسفر کے اختتام پر کسٹمر نے فیول ٹینک فُل کروا کر دینا ہوگا۔

۲۔ بُکِنگ کی صورت میں سفر کی شروعات اسلام پورہ سے ہو گی اور کسٹمر کے واٹس اَیپ پر مہیا کی گئی پِک اَپ لوکیشن یا ایڈریس سے کسٹمر کوپِک کیا جائیگا۔

۳۔ بُکِنگ کے لئے کسٹمر کو اپنی پاکستانی شناختی کارڈ کی اگلی اور پچھلی سائیڈ سے لی گئی صاف طور پر پڑھی جانے والی فوٹو شئیر کرنی ہو گی اور جہاں سے کسٹمر نے جانا ہے یعنی پِک اَپ لوکیشن کا ایڈریس اور جہاں جانا ہے یعنی منزل کا ایڈریس مہیا کرنا ہوگا۔

۴۔ اگر بُکنگ ایک سے زیادہ دن کے لئے ہے تو آدھا رینٹ ایڈوانس میں ادا کرنا ہوگا۔

۵۔ کُل تین سواریاں ؍ پسِنجر گاڑی میں سفر کر سکتے ہیں کیونکہ قانون کےے مطابق بمعۂ ڈرائیور کے چار سواریوں کی اجازت ہے۔

۶۔ کسٹمرز سے گزارش ہے کہ سامان اسی حساب سے ساتھ جا یا جاسکے گا۔ زیادہ سامان کی صورت میں آپ کو بڑی کار کا انتظام کرنا چاہئے تاکہ آپ بھی سہولت سے سفر کر سکیں اور سروس فراہم کرنے والے کو بھی کوئی دِقّت نا ہو۔

۷۔ بُکِنگ کے بعد کار آپ کو مناسب حالت میں یعنی اندر سے صاف ستھری حالت میں ملےگی تاکہ آ پ بغیر کسی تکلیف اور ہرممکن سہولت کےساتھ سفر کر سکیں۔ پھر بھی سفر کے دوران اگر کسٹمر ؍ سواری سے کار کے اندر کوئی مائع چیز گِرتی ہے جیسے کہ سالن، جوس، دودھ یا کوئی ایسی چیز جس کی صفائی کے لئے سروس کی ضرورت ہوتی ہے جیسے اُلٹی (وومِٹِنگ) تو کار سروس چارجِز علیحدہ سے کسٹمر ادا کرے گا جو کہ موجودہ کار سروس ریٹ کے مطابق ہونگے۔ ایسی صورتِحال میں براہِ مہربانی ذمہ داری اور احساس کا مظاہرہ کریں اور بحث میں نا پڑیں۔ موجودہ کار سروِس چاجِز400 روپے ہیں۔

۸۔ سفر کے دوران ڈرائیور کو کسی ایسے کام کے لئےاصرار نا کریں جو قانون کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ہو، جیسا کہ تیز رفتاری، ٹریفِک سِگنل کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی وغیرہ کے لئے نا کہیں جو آپ کے لئے اور ڈرائیور کے لئے کسی بھی لحاظ سے جانی یا مالی تقصان کا باعث بن سکتا ہو چاہے جیسی بھی ایمرجنسی ہو۔ جان اور مال سب کی قیمتی ہے۔کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں بُکِنگ کےوقت ہمیں آگاہ ضرور کریں تاکہ نا تو آپ کو سفر کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے اور نا ڈرائیور کو۔

۹۔ یہ 660سی سی کار ہے جو کہ 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے آس پاس ہی سہولت اور اچھی فیول ایورِج کے ساتھ چلتی ہے، اس کار سے 120کلو میٹر فی گھنٹہ والی رفتار کی امید نا کریں اور نا اصرار کریں، ایسا کرنے پر فیوُل ایورِج بہت خراب ہو جاتی ہے اور فیول کا خرچہ بڑھ جاتا ہے ۔
اہم بات
کار کی بُکِنگ صِرف اپنے لئے کریں، کسی اور کے لئے اگر کار کی بُکِنگ کرنا چاہ رہے ہیں تو ایسی صورتِحال میں ہماری طرف سے معذرت ہو گی۔ اور اگر ایسا کرنا ناگزیر ہو تو پھر آپ کو اپنے قومی شناختی کارڈ اور سفر کرنے والے مسافر کے شناختی کارڈ کی فوٹو اور اس کا موبائل نمبرمہیا کرنی ہوگا۔
مندردہ بالا شرائط توجہ سے پڑھ لینے اور بُکِنگ کی تفصیلات طے ہو جانے پر شناختی کارد کی فوٹو کے ساتھ مندردہ ذیل معلومات واٹس اَیپ پر مہیا کر نا ضروری ہے:
کسٹمر ؍ مسافر کےقومی شناختی کارڈکی مکمل فوٹو ، پِک اَپ لوکیشن ؍ ایڈریس، منزل کی لوکیشن یا ایڈریس، بُکِنگ کے دنوں کی تعداد، کُل رقم جو کہ طے ہوئی ہے۔
جزاک اللّٰہ خیر

Address

Mall Road
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 6 Seater Car Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share