ZITEX plus

ZITEX plus Synthetic Formulation, Long Life, Pure Quality. Zitex Plus with Plus.

29/06/2021
29/06/2021

🌹

“میں خدا کو دل میں بسانا چاہتا ہوں۔”۔ اس نے اپنے آپ سے مکالمہ کیا
” خدا کو اپنا شریک پسند نہیں “۔ اسے ہاتف غیبی کی آواز سنائی دی۔
“لیکن میں تو موحد ہوں، خدا کو ایک مانتا ہوں، میں نے کسی بت کے آگے سجدہ نہیں کیا”۔ اس نے جواب دیا۔

” اچھا ، ذرا اپنے دل میں جھانکو کہ اس میں کو ن کون رہتا ہے۔ کیا اس میں دولت کی لونڈی راج نہیں کرتی؟

کیا انا کا بت سر تان کر نہیں کھڑا ؟
کیا سفلی خواہشات کی دیواریں موجود نہیں؟
کیا حسد و کینہ کی آگ نہیں جل رہی ؟” ہاتف نے تند لہجے میں سوال کیا۔
وہ ایک لمحے کے لئے سوچ میں پڑ گیا ، ابھی وہ سوچ ہی رہا تھا کہ دوبارہ ہاتف نے بولنا شروع کردیا:

” تم جب کسی مہمان کو گھر میں بلاتے ہو گھر کی صفائی کرتے ہو، کمرہ خالی کرتے ہو، اسے سجاتے ہو ۔ لیکن خدا کو ایسے گھر میں بلارہے ہو جو گندگی سے بھرا ہے، جس میں پہلے ہی دنیا نامی اجنبی عورت رہتی ہے ، جس میں چاروں طرف کینہ و بغض کے جالے ہیں ، جس میں انتقام کے سانپ لوٹ رہے ہیں، جس میں ظلم و زیادتی کے بھیڑئیے دانت نکوسے کھڑے ہیں۔
ایسے گھر میں تم خدا کو بلاتے ہو؟ کچھ تو حیا کرو”۔

وہ ششدر رہ گیا۔ اسے علم ہی نہ تھا کہ اس نے کیا کردیا۔ لیکن اس نے ہمت کرکے ہاتف سے پوچھنے کی کوشش کی:
” لیکن میں تو نماز ، روزہ حج زکوٰۃ کا پابند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔” ۔

ابھی اس کا جملہ مکمل ہی نہیں ہوا تھا کہ ہاتف کی سخت آواز آئی۔
! اپنی پاکی اپنے پاس رکھو ، وہ ذات ان عبادات سے بے نیاز ہے،
وہ بھیگی ہوئی آنکھوں سے واپس لوٹ گیا۔ رات بے چینی سے کروٹیں بدلتا رہا لیکن کسی پل چین نہیں آرہا تھا۔ وہ وحشت سے گھبرا کر با ہر نکلا تو چار سو اندھیرا تھا، گہرے باددلوں کی وجہ سے سیاہی میں اضافہ ہوگیا تھا ۔ اس کے اندر کی سیاہی کالی رات سے زیادہ گہری تھی۔ اچانک اسے بہت رونا آیا، وہ روتا رہا روتا رہا یہاں تک کہ وہ نقاہت کے باعث گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گیا۔ اس کا سر جھکا ہوا تھا، آنکھیں پر نم اور پورا بدن نڈھال۔

اسی اثنا میں اس ہاتف کی آواز دوبارہ آئی ۔
” خدا کو اپنے من میں بسانا چاہتے ہو تو دل کے گھر کو خالی کردو۔ اس میں سے وحشی درندوں، پھنکارتے سانپوں ، نامحرم ساتھیوں کو نکال دو۔ اس کے بعد اسے خدا کی محبت سے آراستہ کرو، عبادت کا رنگ و روغن کرو، نوافل کے بیل بوٹے لگاؤ، رحم دلی کی چوکھٹ لگاؤ اورخوش اخلاقی کی شمع روشن کرو۔ پھر اپنے رب کے سامنے دوزانو ہوکر دعا کر و کہ وہ تمہارے دل میں آکر بس جائے۔” ہاتف غیبی نے تفصیل بیان کی۔۔۔۔۔

” کیا اس طرح خدا میرے ساتھ رہے گا؟
۔اس نے سوال کیا۔
” ہاں ، خدا تمہارے ساتھ رہے گا۔ لیکن یاد رکھو،
اسے شراکت پسند نہیں، جونہی اپنے دل میں کسی اور بساؤگے تو وہ دل سے نکل جائے گا۔
وہ بادشاہوں کا بادشاہ ہے ، وہ تنہا بادشاہ ہے و ہ تمہارے دل میں مہمان کی طرح نہیں حاکم کی طرح رہے گا، اسی کی بات ماننی ہے ، اس کے منع کرنے پر رکنا اور حکم پر کام کرنا ہے۔ اگر اس کی حکم عدولی کی تو وہ سزا دے گا اور اگر اس کی بات مانتے رہے تو وقت آنے پر وہ کچھ دے گا جس کا تصور نہیں کرسکتے۔” ہاتف نے جواب دیا۔

اس نے سر اٹھایا تو دور افق پار کرنیں نمودار ہورہی تھیں ،اجالا پھیل رہا تھا۔ اس نے اپنے باطن میں جھانکا تو علم ہوا کہ اندر بھی تاریکی چھٹنے لگی تھی۔ وہ اٹھا اور اس عزم کے ساتھ اٹھا کہ ایک عظیم ہستی کو دل میں بسانا ہے ۔،🍂

Now Available in Haveli Lakha(حویلی لکھا)Al-Bashir Autos
14/12/2019

Now Available in Haveli Lakha(حویلی لکھا)
Al-Bashir Autos

Stock delivery to Tonsaa city
10/12/2019

Stock delivery to Tonsaa city

Address

78 Mecload Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923218863602

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZITEX plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share