My Products

My Products We are always adding new products to our inventory, so be sure to check back often!

1 bed1 drawingLounge Ground floor Pagri systemDemand 55 lacSweetWater,gas,electricity all time availableFB area block 3 ...
23/02/2026

1 bed
1 drawing
Lounge
Ground floor
Pagri system
Demand 55 lac

SweetWater,gas,electricity all time available

FB area block 3 Hussainabad

Contact 03452351119

🌑 یہ ہے زندگی کی حقیقتخوبصورتی، جوانی، دولت، شہرت — سب یہیں رہ جانا ہے۔کبھی جس چہرے پر لاکھوں فدا تھے، وہی چہرہ بدبو دیت...
09/07/2025

🌑 یہ ہے زندگی کی حقیقت

خوبصورتی، جوانی، دولت، شہرت — سب یہیں رہ جانا ہے۔
کبھی جس چہرے پر لاکھوں فدا تھے، وہی چہرہ بدبو دیتا ہے،
کبھی جو پارٹیز کی رونق تھی، وہی تنہا بے گور و کفن مر گئی،
نہ کوئی عزیز آیا، نہ کوئی ہمسایہ، نہ کوئی "فالوور"...

---

🕯️ حمیرا اصغر علی کی کہانی — سوشل میڈیا سٹار، ماڈل، اداکارہ

سات لاکھ فالوورز

اشرافیہ کی پارٹیز کی رونق

کراچی کے پوش علاقے میں رہائش

مگر آخری وقت میں مکمل تنہائی

لاش گل سڑ چکی تھی، صرف ہڈیاں باقی تھیں

نہ رشتہ دار آئے، نہ ہمسائے، نہ سوشل میڈیا نے خبر لی

---

💔 عبرت کا مقام

> دنیا کی فینسی لائف، مہنگے برانڈز، پارٹیز اور فالوورز…
موت کے بعد نہ کام آئے نہ کوئی پاس آیا۔
یہی دنیا ہے، دھوکہ ہے — ہم سب کو آج ہی سوچنا ہوگا۔

---

📿 دعا اور پیغام:

اے اللہ! ہمیں دنیا کی چکاچوند سے بچا، اور ایسی موت نہ دے جس پر کوئی آنکھ اشکبار نہ ہو۔
ایسی زندگی دے جو تیری رضا کے لیے ہو، اور ایسا انجام دے جو ایمان کے ساتھ ہو۔

---

باجوہ صاحب ملکی تاریخ کے سب سے خوش قسمت جرنیل تھے کہ ساری پارٹیوں نے مل کر ان کو ایکسٹینشن دی تھی۔میاں نواز شریف صاحب کے...
09/07/2025

باجوہ صاحب ملکی تاریخ کے سب سے خوش قسمت جرنیل تھے کہ ساری پارٹیوں نے مل کر ان کو ایکسٹینشن دی تھی۔
میاں نواز شریف صاحب کے ایسے منظور نظر تھے کہ سینئرز کو نظرانداز کر کے انہیں آرمی چیف لگایا گیا۔
عمران خان صاحب کو اتنے پسند آئے کہ انہوں نے انہیں democratic General کا خطاب دیا پھر انہیں فادر ملت قرار دیا۔ پھر ان کے تحمل کو داد و تحسین دی۔
پھر آصف علی زرداری، عمران خان، میاں نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، ایمل ولی خان، ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچ قوم پرست پارٹیوں نے مل کر (ما سوائے جماعت اسلامی کے) اتفاق رائے سے انہیں ایکسٹینشن دی حالانکہ اس وقت کے وزیراعظم اور ایکسٹینشن تحریک کے موور عمران خان صاحب کیانی صاحب کے وقت ایکسٹینشن کو غیر قانونی قرار دیتے رہے۔
پھر پی ڈی ایم نے انہیں سر کا تاج بنائے رکھا
واقعتاً خوش قسمت جرنیل تھا کہ وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونے کے بعد بھی قومی اسمبلی سے استعفوں اور صوبائی حکومتوں کی تحلیل جیسے اہم ترین امور میں خان صاحب باجوہ صاحب کے مفید مشوروں پر عمل کرتے رہے اور بعد میں خود تصدیق بھی کی۔۔

08/07/2025

اچھے سے علم ہے کہ ہمارے انصافی بھائیوں کے ہاں آج کا یزید کون ہے اور آج وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں جو یزید ہے اس کا ذکر کیا جائے۔ میں آپ کی خواہشات کے صدقے۔ کل یہی یزید ون پیج پر تھا۔ اسی عہدے پر بیٹھے ایک شخص کے دن رات گُن گائے جاتے تھے۔ جیسے ہی اگلے نے رخصت کیا توں ہی وہ یزید ہو گیا اور آج آپ حسینی بن گئے ہیں۔ اب چاہتے ہیں یزید کے خلاف بولا جائے۔ اچھا تو کچھ سوالات کے جواب دے دیں۔

کیا گارنٹی ہے آپ کے ہاں جو یزید ہے وہ کل کو پھر ابو نہیں بنے گا ؟۔ آپ کا حسین کون ہے ؟ اس حسین کی کیا گارنٹی ہے وہ یزید سے ساز باز کر کے اقتدار میں آنے کی کبھی بات نہیں کرے گا ؟۔ اور پہلے حسین و یزید ایک ساتھ کیوں تھے ؟۔وہ جو کہتے ہیں بات تو صرف جرنیل سے کروں گا وہ کیا بات ہو گی ؟۔

سیاست ہے۔ سیاست رکھیں، سیاست کریں، سیاست جئیں۔ سیاست میں سیاہ و سفید نہیں ہوتا سب گرے ہوتا ہے۔ کب ٹیبل ٹرن ہو اور باطل حق بن جائے۔ سیاست میں مقدس حوالے نہ لائیں۔ یہاں نہ کوئی حسین ہے نہ یزید ہے۔ سب مرشد اور جرنیل میں پرسنیلٹی کلیش کا خمیازہ ہے اور افسوس یہ ہے کولیٹرل ڈیمج عوام بن گئی ہے۔افسوس یہ ہے کہ اب طاقتوروں کی جانب سے جو نظام بن چکا ہے وہ ذرا سا جمہوری نہیں رہا (جمہوریت پہلے بھی برائے نام تھی اب تو اس سے بھی گئے)۔ افسوس یہ ہے کہ جو ہو رہا ہے غلط ہو رہا ہے، جس طرح فارم 47 سے حکومت لائی گئی سراسر دھونس تھی۔یہ سب قابل افسوس ہے۔ مگر حضور، اپنی منجی تھلے وی ڈانگ پھیرو۔ فیض کی محبتوں میں بند گلی میں پہنچے ہیں۔باجوہ کو ابو بناتے پھنسے ہیں۔ آصف غفور کی بین بجاتے یہ بھول گئے تھے دراصل آپ مداری ہیں اور سامنے جو سانپ ہے وہ جھومتے جھومتے مداری کو ہی پٹاری میں بند کر لیتا ہے۔

آپ کا جو نقصان ہوا سو ہوا لیکن سول سپریمیسی کے لیے ، جمہور اور جمہوریت کے واسطے ہم جیسے لکھنے بولنے والوں سے بھی ساری سپیس چھین لی گئی۔کرے کوئی اور بھرے کوئی کی عملی تفسیر بنے رہ گئے ہیں۔ اپنی سیاسی غلطیوں پر بھی غور کیا کریں۔بلنڈرز کی طویل لسٹ ہے۔ مانتا ہوں آج آپ زیرِ عتاب ہیں تو آپ کو اپنا یزید واضح نظر آ رہا ہے۔ کل آپ برسر اقتدار تھے تو یزید ہی کے بیعت ہوئے پڑے تھے۔ ذرا اپنی روش، پالیسیوں، جماعتی اقدامات اور سیاسی نظرئیے پر غور کر لیجئیے یزید آپ کو آپ کے اندر مل جائے گا۔ بہت شکریہ۔

ہم یہ مانتے ہیں دھونس کا نظام ہے۔ ہم یہ بھی مانتے ہیں طاقت کا مرکز عوامی خواہشات پر قابض ہے۔ لیکن ہم آپ کے حسین کو کیا کہیں جس کے پرسنل انٹرسٹس ، اقربا پروری اور جرنیلی محبتوں نے یہ دن دکھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ؟۔ یزید کو یزید کہتے ہیں لیکن حسین نے قیام تو کیا ہو، حسینی لشکر قلیل ہی سہی مگر نظر تو آئے۔ یہ کیا نظریاتی لشکر تھا جو یزید کے دبکے پر بیانِ حلفی دے کر تتر بتر ہو گیا۔ دمشق پہنچ کر بھاگ گیا اور سڑکوں پر مرنے کو عوام کو یزید کے سامنے چھوڑ گیا۔ اور کیسے وہ حسینی قاصد یا پیغام رساں تھے جو یزید کے خلاف ڈٹ کر سر کٹوانے کی بجائے موقعہ ملتے ہی ملک سے نکل لیے اور انقلابی بھاشن باہر سے دیتے ہیں کہ ملک کے اندر بسنے والو گردنیں کٹوا دو، ڈٹ جاؤ۔ ذرا کچھ سدھ بُدھ تو دکھلائی دے کہ ایک صوبے میں ریاست مدینہ کیسی بنائی۔

اور خواہشات آپ کی کس قدر معصوم ہوتیں ہیں کہ لکھنے والا آپ کے یزید کو یزید کہے اور آپ کے پولیٹیکل نیرئیٹیو کی تار سے لٹک کر سولی چڑھ جائے تو ہی لکھنے والا حق کی آواز ہے۔کل کو یہی یزید ابو بن جائے تو لکھنے والا دو ٹانگوں کے بیچ لٹکی اینٹ سے چھٹکارا پاتے پینٹ چڑھا کر کھسیانا ہنستا ہوا نکل جائے” کی ہویا اے ؟ کُج نہیں ہویا۔دیکھیں حامد یہ والا جو چیف ہے اس سے زیادہ جمہوریت پسند کوئی چیف ہسٹری میں آیا ہی نہیں”۔

‏تحریکِ انصاف کو فارم 47 والے کراچی میں قبولاور اسلام آباد میں وہی فارم 47 والے نا قابلِ قبول؟📌 اصول؟ یا مفاد؟جب فائدہ ہ...
05/07/2025

‏تحریکِ انصاف کو فارم 47 والے کراچی میں قبول
اور اسلام آباد میں وہی فارم 47 والے نا قابلِ قبول؟
📌 اصول؟ یا مفاد؟
جب فائدہ ہو تو فارم 47 والے "جمہوریت" کے نجات دہندہ
اور جب نقصان ہو تو وہی لوگ "انتخابی چور"؟

سوال یہ ہے کہ تحریک انصاف کے اصول کتنے دیرپا ہیں؟

جوانی کی ہوس، موت کی سزا انجکشن، طاقت، فریب اور ہماری تباہیشہرت، خوبصورتی اور جوانی کا جنون27 جون 2025 کو "کانٹا لگا گرل...
02/07/2025

جوانی کی ہوس، موت کی سزا انجکشن، طاقت، فریب اور ہماری تباہی

شہرت، خوبصورتی اور جوانی کا جنون

27 جون 2025 کو "کانٹا لگا گرل" کے نام سے مشہور بھارتی اداکارہ شفالی جریوالا محض 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ روزے سے تھیں جسے ان کی زبان میں برتھ کہتے ہیں،
لیکن انہوں نے اینٹی ایجنگ (Anti-Aging) انجکشن لیا، جو شاید ان کی دل کا دورہ (Cardiac Arrest) بن گیا۔ بظاہر کوئی سازش یا قتل ثابت نہیں ہوا، لیکن پوسٹ مارٹم اور لیبارٹری رپورٹس کا انتظار باقی ہے۔

سری دیوی باتھ ٹب میں گرنے سے موت، لیکن شکوک باقی۔

مایکل جیکسن خود کو جوان رکھنے کے لیے مصنوعی دوائیں، اور پھر موت۔

لاکھوں نوجوان جم، باڈی بلڈنگ، اسٹیرائڈز، پاؤڈر، گولیاں، غلط انجیکش اور قبر کی خاموشی۔

ہم کہاں کھڑے ہیں؟
اللہ نے قرآن میں فرمایا
ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے، اور موت کا وقت مقرر ہے۔
(سورۃ آل عمران: 185)

پھر ہم کس خوش فہمی میں جی رہے ہیں؟
کیا کریم، انجکشن، سرجری، دوائیں، اسٹیرائڈز ہمیں ہمیشہ جوان رکھ سکتی ہیں؟
کیا زندگی کی اصل قیمت ظاہری جسمانی کشش ہے؟

نوجوانوں کا تباہ کن رجحان

آج نوجوان لڑکے جم میں جاتے ہیں تو عضلات نہیں، اپنی زندگی ختم کرنے جاتے ہیں۔
وہ انجکشن لیتے ہیں جن کا سائیڈ ایفیکٹ کڈنی فیل، لیور ڈیڈ، ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔
یہ انجیکشن، گولیاں، پاؤڈر سب زہر ہیں، اور اس کا نتیجہ اکثر قبر میں نکلتا ہے۔

حکومت، میڈیا اور والدین کہاں ہیں؟

حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے: ایسے خطرناک انجیکشن اور ادویات کی فروخت بند ہونی چاہیے۔

میڈیا کو فٹنس اور فیشن کے جھوٹے خواب بیچنے بند کرنے ہوں گے۔

والدین کو اپنے بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر نظر رکھنی ہوگی۔

سچائی کا سامنا کرو

مایکل جیکسن کہتا تھا
میں 150 سال زندہ رہوں گا
لیکن 60 کی دہائی بھی مکمل نہ کر سکا۔

یہ سچ ہے۔

جتنی زندگی لکھی ہے، اتنی ہی ملے گی۔
فرق صرف اتنا ہے کہ آپ اسے عزت سے گزارتے ہیں یا بیماریوں سے؟

پیغام: قدرتی زندگی اپناؤ

نیند پوری کرو
پانی زیادہ پیو
فطری غذا کھاؤ

ورزش ضرور کرو، لیکن انجیکشن، کیمیکل اور فیکنس سے بچو

اللہ پر یقین رکھو، تقدیر پر بھروسا رکھو

آخر میں ایک سادہ سا اصول
صحت، خوبصورتی اور عمر — سب اللہ کی دین ہے۔“
ہم جتنا اسے بچانے کی کوشش کرتے ہیں، اتنا ہی خطرہ مول لیتے ہیں۔

اللہ ہمیں حقیقت کو پہچاننے کی بصیرت دے
ہمیں ظاہری فریب سے بچا کر باطنی سکون عطا فرمائے
اور ہمارے نوجوانوں کو گمراہی سے ہدایت کی طرف موڑ دے۔ آمین۔

سمجھ رہے ہو نا؟
02/07/2025

سمجھ رہے ہو نا؟

باؤ جی کے “خون کے آنسو” !حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مالی سال کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ نے زبردست اُڑان بھر...
01/07/2025

باؤ جی کے “خون کے آنسو” !
حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مالی سال کے پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ نے زبردست اُڑان بھری، 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار کی تاریخی سطح کو چھو گیا۔ گویا معیشت ترقی کے آسمان کو چھو رہی ہے، کاروبار میں بہار آ گئی ہے، اور سرمایہ کاری کا سیلاب اُمڈ آیا ہے۔
لیکن!
یہ کیسی ترقی ہے جس میں عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے؟
آج حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا:
⛽ پیٹرول 8 روپے فی لیٹر مہنگا
🛢️ ڈیزل 10.39 روپے فی لیٹر مہنگا
یہی شہباز شریف اور نواز شریف اپوزیشن میں بیٹھ کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کے اضافے پر چیخا کرتے تھے ۔
شہباز شریف صاحب بجلی اور پیٹرول پر صرف تنقید نہیں کرتے تھے، باؤ جی تو “خون کے آنسو” روتے تھے!
مگر آج؟
روز قیمتیں بڑھا رہے ہیں، اور چہرے پر شرمندگی کا نام و نشان نہیں!
اب تو لگتا ہے وہ آنسو خوشی کے آنسو بن چکے ہیں کیونکہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ہے، اقتدار کا مزہ ان کے پاس!
اب کہاں ہیں “عمرانی”، “پٹواری” اور “جیالے” جو جماعت اسلامی اور بھائی حافظ کی مہنگی بجلی کے خلاف جدوجہد کا مذاق اُڑاتے تھے ؟
عوام کی خاطر IPPs جیسے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف عدالتوں میں گیا، عوامی دھرنے دیے، بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف آواز بلند کی اور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوٹ مار کے خلاف حقیقی مزاحمت کی ۔
بھائی حافظ کی جدوجہد کے باعث عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملا یہ بھائی حافظ کا دباؤ ہی تھا جس نے حکمرانوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
مگر افسوس!
جب یہ سب ہو رہا تھا تو کچھ عمرانی، پٹواری اور جیالے مذاق اُڑا رہے تھے، طنز کر رہے تھے۔
اب وہ سب کہاں ہیں؟
آج جب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، تو کیا تم سڑکوں پر ہو؟
کیا اب بھائی حافظ نعیم کی طرح احتجاج کرو گے؟
یہ وقت ہے حکومت اور اپوزیشن سے سوال کرنے کا، اور اس نااہل اور بے حس حکومت کے احتساب کرنے کا !

‬⁩

(حسین اصغر)

01/07/2025

رانا صاحب : ٹھیک ہے.
کوئی مسئلہ نہیں.
لیکن سوچ لو،
تُمھیں تُمہارے سارے واجبات تو مِل جائیں گے
لیکن وہ سال میں
آٹھ، دس بار مال میں شاپنگ،
دو بار ہِل سٹیشن کی سیر،
گیرج میں کھڑی کار،
وہ مہنگے کلٙبوں کی تُمہاری پارٹیاں،
اِن تمام چیزوں سے تُمھیں محروم ہونا پڑے گا"...!!!!

بیوی سوچ میں پڑ گئی....!!!!!!

پِھر اچانک بیوی کی نظر اُن کے پڑوسی نیازی صاحب پر پڑی جو اپنے سے آدھی عُمر کی جوان لڑکی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں داخل ہو رہے تھے.
رانا صاحب : ٹھیک ہے.
کوئی مسئلہ نہیں.
لیکن سوچ لو،
تُمھیں تُمہارے سارے واجبات تو مِل جائیں گے
لیکن وہ سال میں
آٹھ، دس بار مال میں شاپنگ،
دو بار ہِل سٹیشن کی سیر،
گیرج میں کھڑی کار،
وہ مہنگے کلٙبوں کی تُمہاری پارٹیاں،
اِن تمام چیزوں سے تُمھیں محروم ہونا پڑے گا"...!!!!

بیوی سوچ میں پڑ گئی....!!!!!!

پِھر اچانک بیوی کی نظر اُن کے پڑوسی نیازی صاحب پر پڑی جو اپنے سے آدھی عُمر کی جوان لڑکی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں داخل ہو رہے تھے.

بیوی نے حیران ہو کر پوچھا
ارے....!!!!!!!!
یہ نیازی صاحب کے ساتھ وہ لڑکی کون ہے۔؟

رانا صاحب نے پلٹ کر اُس طرف دیکھا
اور پِھر لا پرواہی سے بولے
وہ.........
وہ اُن کی گرل فرینڈ ہے........!!!!!!

بیوی کُچھ دیر سوچتی رہی
پِھر بولی.....

"اپنی والی زیادہ خوبصورت ہے.... ناں......!!!"
🤣🤣

28/06/2025

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 12 برسوں سے جو تبدیلی کا سونامی آیا ہوا ہے، اس نے ترقی کے تمام راستے بند کر کے تباہی کے ایسے در وا کیے کہ عوام اب تک دھواں سونگھ رہے ہیں۔
خیر کوئی بات نہیں انہی “ہنر مندوں” کا زمانہ ہے !
مرشد نے ایک بار پھر رہنمائی فرمادی ہے حضرات نوٹ فرمالیں،
پچھلی بربادی سے اگر کسی کو کچھ سیکھنا تھا، تو وہ سیکھنے کا وقت گزر چکا ہے۔ اب تو بس اسی تکرارِ ناکامی کو تقدیر سمجھ کر جھومنے کا وقت ہے۔ جو چلے تھے نیا پاکستان بنانے، اب پرانے کھنڈرات کی نگرانی فرمائیں گے۔
یہ قوم صرف تجربات کی لیبارٹری ہے، اور مرشد کا نسخہ وہی پرانا ہے کہ
مریض مر بھی جائے تو حکیم نہ بدلے۔
لہٰذا صاحبانِ آگے بھی انہی کا راج ہوگا جنہوں نے ماضی میں تباہی کو کامیابی، اور نالائقی کو وژن کا نام دے رکھا ہے ۔
(حسین اصغر)

Address

Sindh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Products posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to My Products:

Share