13/07/2026
🔴 **صادق ادوزئی کے گن مینوں کی حراست کے خلاف احتجاج**
کوئٹہ کے علاقے **نیو اڈہ سیٹلائٹ ٹاؤن** میں مظلوم عوامی تحریک کے کارکنوں نے حاجی صادق ادوزئی کے گن مینوں کو حراست میں لیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے راستے کی تازہ صورتحال معلوم کریں اور متبادل راستہ اختیار کریں۔
**Mirwais Tarakai ✅**